اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)روزمرہ زندگی میں آپ ایسے افراد سے ملتے ہیں جنہیں دیکھ کر آپ ان سے فوراََ متاثر ہو جاتے ہیں اور ان کی طرف کھنچے چلے آتے ہیں۔ ضروری نہیں کہ وہ شخص خوبصورت اور خوش لباس ہو بلکہ اس شخصیت میں چند ایسی باتیں ہوتی ہیں جو آپ کو اس سے متاثر کر دیتی ہیں جبکہ دوسری جانب چند ایسے افراد بھی آپ کے مشاہدے میں آئے ہونگے جو ناپسندیدہ
شخصیت ہوتے ہیں، لوگ ان سے خار کھائے بیٹھے رہتے ہیں اور ان سے ملنا بالکل بھی پسند نہیں کرتے۔ انسانی معاشرت، تمدن اور زندگی پر تحقیق کرنے والے ماہرین نے اپنی تحقیق میں ایسی چیزوں کی نشاندہی کی ہے جو کسی بھی شخص کو پرکشش ، پسندیدہ اور ناپسندیدہ بناتی ہیں۔ ماہرین کے مطابق چہرے کے تاثرات شخصیت کا تاثر قائم کرنے میں سب سے اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ تنائو، بددیانتی، نیند کی کمی، خود غرضی، باڈی لینگویج، سستی، بہت زیادہ مسکرانا، مغرور دکھنا، حس مزاح کی کمی یہ چند ایسی چیزیں ہیں جو آپ کو ناپسندیدہ شخصیت بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ ذہنی تنائو کا شکار افراد کے چہرے سے اس کا اظہار ہوتا ہے اور لوگ ہمیشہ ایسے شخص سے دور بھاگتے ہیں جو ذہنی تنائو اور نا آسودگی کا شکار ہوتا ہے۔اپنے متعلق بددیانتی سے کام لینے سے دوستوں کی تعداد کم ہوتی ہے، جو افراد بددیانتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے آپ کو بڑھا چڑھا کر پیش کرتے ہیں وہ دوستوں سے محروم ہوتے جاتے ہیں، نیند کی کمی آپ کے چہرے کو مایوس ، بوڑھا بناتی ہے جس سے آپ کشش کھو بیٹھتے ہیں، ہمارے اندرونی جذبات کا اظہار ہمارے چہرے سے بھی ہوتا ہے۔ ہمارے دل میں موجود اچھے اور برے خیالات کا عکس ہمارے چہروں پر پڑتا ہے۔اگر ہم اندر سے خود غرض ہوں گے تو لازماً ہمارا چہرہ اس کی عکاسی کرے گا اور لوگ ہم سے دور بھاگیں گے۔
ماہرین کے مطابق اکڑ کر بیٹھنا، ہاتھ باندھے رکھنا غرور کی علامت ہے۔ لوگ ایسے افراد کی طرف زیادہ متوجہ ہوتے ہیں جو آرام دہ حالت میں بیٹھتے ہیں اور گفتگو کے دوران ہاتھوں کو حرکت دیتے ہیں۔سستی سے بولنا یا حرکت کرنا ظاہر کرتا ہے کہ آپ بورنگ ہیں اور کسی سرگرمی میں دلچسپی نہیں لیں گے۔مسکرانا ویسے تو خوش اخلاقی کی علامت ہے لیکن اگر آپ بلا وجہ، کسی کو
دیکھ کر مسکرا رہے ہیں اور مستقل مسکرا رہے ہیں تو یہ حرکت آپ کو ناپسندیدہ افراد کی فہرست میں شامل کرسکتی ہے۔مغرور لوگ بھی آہستہ آہستہ اکیلے ہوتے جاتے ہیں، خواتین ایسے مردوں سے بات کرنا ہرگز پسند نہیں کرتیں جو مغرور دکھائی دیں یا گفتگو کے دوران غرور کا اظہار کریں۔اگر آپ میں حس مزاح نہیں تو آپ ناپسندیدہ شخصیت کے طور پر شمار کئے جا سکتے ہیں یا لوگ آپ کے
صحبت میں بیٹھنے سے گریز کرنے لگیں گے، گ ایسے افراد کی صحبت میں بیٹھنا پسند کرتے ہیں جو دلچسپ باتیں کرتے ہوں اور لوگوں کو ہنساتے ہوں۔