جمعرات‬‮ ، 25 جون‬‮ 2026 

فیس بک اور گوگل پر ٹیکس لگانے کی تیاریاں،اہم ملک نے بڑا قدم اُٹھالیا،دیگر ممالک کی بھی تیاریاں

datetime 17  ‬‮نومبر‬‮  2017 |

واشنگٹن  (مانیٹرنگ ڈیسک) مالی امور سے متعلق ایک اسرائیلی اخبارنے بتایا ہے کہ اسرائیل گوگل اور فیس بک جیسی بڑی بین الاقوامی کمپنیوں پر ٹیکس لگانے کی تیاری کر رہا ہے اور ایک سال کے اندر انہیں واجب الادا ٹیکس کا بل بھیج دیا جائے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیل کی طرح یورپی یونین اور کئی دوسرے ملک بھی انٹرنیٹ پر منافع حاصل کرنے والی کمپنیوں کو اپنے ٹیکس نیٹ ورک کے دائرے میں لانا چاہتے ہیں۔دی مارکر نے اسرائیل کی ٹیکس اتھارٹی کے چیئر میں موشے اشعر کے حوالے سے لکھا ہے کہ ٹیکس کے بل کی تیاری کا کام

پہلے ہی شروع ہو چکا ہے۔ اور اب ٹیکس حکام یہ طے کرنے کی کوشش کررہے ہیں کہ اس کا تعین کیسے کیا جائے۔رپورٹ کے مطابق ٹیکس حکام اس بارے میں غور و خوض کررہے ہیں کہ انٹرنیٹ کی بڑی عالمی کمپنیاں اسرائیلی صارفین سے کتنا منافع کماتی ہیں جن پر ٹیکس عائد کیا جاسکتا ہے۔اسرائیلی ٹیکس اتھارٹی کے ایک ترجمان نے خبررساں ادارے کو اس خبر کی تصدیق کی، تاہم اتھارٹی کے چیئر مین اشعر نے بات کرنے سے معذرت کر لی۔گوگل اور فیس بک کے نمائندے اس بارے میں بات کرنے کے لیے فوری طور پر دست یاب نہیں ہو سکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…