بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

بابا جی کے عملیات‎

datetime 16  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایک صاحب کے حالات بہت خراب تھے،کوئی بچت نہ تھی، کافی مشکلات میں گزارہ ہو رہا تھا، ایسے میں اس کے دماغ میں آیا کیوں نہ کوئی جِن قابو کیا جائے اور اس کو استعمال کرکے دولت کمائی جائے۔ایک بابا جی کا پتہ ملا جو عملیات کے لیے مددگار ثابت ہو سکتے تھے۔ انہوں نے چالیس دن کا ایک مجرب عمل بتایا، عمل کے لیے رات کو اپنے گھر کے ایک کمرے کا انتخاب کیا، تین دن عمل چلتا رہا،

اس آدمی نے بتایا کہ مجھے ڈراؤنی شکلیں نظرآتی تھیں، چوتھی رات کا عمل جاری تھا، میں حصار میں تھا کہ اچانک ایک خوفناک نسوانی آواز آئی ’’مُنے کے ابا، منے کا فیڈر فریج سے نکال لائیں‘‘۔ میں چوکنا ہو گیا کہ کوئی ہوائی مخلوق مجھے تنگ کرنا اور میرا عمل متاثر کرنا چاہتی ہے، بابا جی نے تاکید کی تھی کہ جیسے بھی حالات ہوں، حصار نہیں توڑنا ورنہ جان کا خطرہ ہو سکتا ہے..! آواز دوبارہ آئی، میں نظرانداز کرگیا، دس منٹ بعد میں نے دیکھا کہ ایک چڑیل میری بیوی کی شکل دھارے میری طرف چلی آ رہی ہے، میں بلاخوف وِرد کرتا رہا کیونکہ میں تو حصار میں محفوظ تھا، اس دوران وہ چڑیل میرے پاس آ پہنچی، میں نے وِِرد تیز کر دیا، اُس کے ہاتھ میں بیلن تھا، میں پوری ہمت سے بولا ’’جا بھاگ جا چڑیل کہیں کی، تُو میرا کچھ نہیں بگاڑ سکتی‘‘۔ بس اتنا کہنا تھا کہ وہ حصار کے اندر گھس آئی اور دھپا دھپ دھنا دھن بیلن سے مجھے پیٹنے لگی، میں اسے جنات کی چال سمجھتا رہا کہ وہ مجھے آزما رہے ہیں، جب میں چڑیل سے مار کھا رہا تھا تو میں نے دیکھا کہ حصار کے سارے جنات پیٹ پکڑے زور زور سے ہنس رہے تھے..! جب چڑیل مجھے مار مار کے تھک گئی اور مجھے گھسیٹ کے حصار سے باہر نکالا تو ایک بدتمیز جِن میرے کان میں آ کے کہنے لگا ’’سرکار پہلے اپنی بیگم نوں قابو کرو فیر ساڈا سوچنا‘‘۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…