ریاض(آن لائن ) سعودی انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکیشن بورڈ نے کالنگ کارڈ ریچارج کرانے کیلئے اقامہ کی شرط پر 15نومبر 2017ء سے عمل درآمد ختم کرنا دیا ہے۔انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس فیصلے کی وجہ سے پری پیڈسم استعمال کرنے والے کسی بھی سعودی شہری کو یا پھر کسی بھی غیرملکی رہائش پذیر کوکارڈ ریچارج کرتے وقت قومی شناختی کارڈ یا اقامہ نمبر درج کرانے کی ضرورت نہیں رہے گی۔بورڈ نے توجہ دلائی کہ
نامعلوم ذرائع سے حاصل کیے جانے والی رسم کے رواج کو ختم کرنے کیلئے جو اقدامات کئے گئے ہیں انکے نتائج کافی مثبت مل رہے ہیں۔انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے 31جولائی 2012ء کو موبائل استعمال کرنے والے تمام صارفین پر یہ پابندی عائد کی تھی کہ پری پیڈ کارڈ یا ریچارج کرائے جانے والے کارڈ کو ریچارج کرنے کے لیے اقامے اورقومی شناختی کارڈ ظاہر کرنا ضراری ہوں گے۔ بیلنس ٹرانسفر کرنے کیلئے بھی قومی شناختی کارڈ اور اقامے کی شرط رکھی گئی تھی جسے کل بروز بدھ سے ختم کر دیا گیا ہے۔