بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

دبئی کے پل اور بس سٹاپ بنیں گے تھری ڈی پرنٹنگ سے

datetime 16  ‬‮نومبر‬‮  2017 |

اسلام آباد(ویب ڈیسک) دبئی کی روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے) نے اعلان کیا ہے کہ وہ پیدل چلنے والوں کے پل، بس سٹاپ اور سمندر میں واقع ٹرانسپورٹ سٹیشن بنانے کے لیے تھری ڈی پرنٹنگ کی ٹیکنالوجی استعمال کرے گی۔ ادارے کی طرف سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز

کے مطابق یہ دبئی حکومت کی جانب سے شہر کو ‘سمارٹ سٹی’ بنانے کی جانب ایک اور قدم ہے۔ دبئی میں جلد مسافر بردار ڈرون سروس شروع ہو گی دبئی پولیس کا روبوٹ افسر ڈیوٹی پر آ گیا اس مقصد کے لیے دبئی کی حکومت نے جرمن کمپنی سیمنز کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ مفاہمت کی یادداشت کے مطابق ‘تھری ڈی پرنٹنگ کی مدد سے تعمیرات میں استعمال ہونے والے حصوں کی دستیابی آسان ہو جائے گی، وہ جلد ٹوٹ پھوٹ کا شکار نہیں ہوں گے، اور انھیں زیادہ بہتر طریقے سے ڈیزائن کیا جا سکے گا۔ ‘اس سے دبئی کے تین برس کے اندر دنیا کا سب سے سمارٹ شہر بننے کے عزم کو تقویت ملے گی، جس سے دبئی کے شہری اور سیاح مزید خوش و خرم اور مطمئن ہوں گے۔’ دبئی کے ریل پروجیکٹ پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر عبدالردا عبدالحسن نے کہا: ‘تھری ڈی پرنٹنگ ٹیکنالوجی دنیا بھر میں تیزی سے پھل پھول رہی ہے اور آر ٹی اے اس ٹیکنالوجی کے استعمال میں سرِ فہرست رہنا چاہتی ہے۔’ دبئی کے علاوہ ابوظہبی میں بھی تھری ڈی پرنٹنگ پر کام ہو رہا ہے۔ چند ماہ قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ اتحاد ایئر ویز سیمنز کے ساتھ مل کر اپنے طیاروں کے اندر کا حصہ تھری ڈی پرنٹنگ کی مدد سے بنانے پر کام کر رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…