اتوار‬‮ ، 01 مارچ‬‮ 2026 

پیلمائرا کا رومی ایمپفی تھیٹر اور ٹیٹراپائلون دولت اسلامیہ کے ہاتھوں تباہ

datetime 16  ‬‮نومبر‬‮  2017 |

اسلام آباد(ویب ڈیسک) شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ نے شام کے قدیم شہر پیلمائرا میں واقع آثارِ قدیمہ میں شامل رومی ایمپفی تھیٹر کے کچھ حصوں کو تباہ کر دیا ہے۔ شام کے سرکاری میڈیا کے مطابق دوسری صدی میں تعمیر ہونے والے ایمفی تھیٹر کے سامنے کا حصہ اور اسی دور کی ایک اور یادگار ‘ٹیٹراپائلون’ کو دولت اسلامیہ کے جنگجوؤں نے تباہ کر دیا ہے۔ ‘ریگستان کےوینس’ کو شدت پسندوں سے خطرہ ‘ریگستان کا وینس’ دولت اسلامیہ کے ہاتھوں میں شامی آثار قدیمہ کے ادارے کے سربراہ مامون عبدالکریم نے خبر رساں ادارے روئٹرز سے بات

کرتے ہوئے اس واقعے کی تصدیق کی لیکن کہا کہ انھیں یہ علم نہیں کہ یہ کب رونما ہوا۔ پیلمائرا اور اس کے مضافات میں موجود قدیمی کھنڈرات کو شامی حکومت نے مارچ 2016 میں دس ماہ کے عرصے کے بعد دولت اسلامیہ کے قبضے سے آزاد کروایا تھا تاہم دسمبر 2016 میں شدت پسند تنظیم اس قدیم شہر پر دوبارہ قابض ہو گئی تھی تاہم اُس وقت یہ دونوں یادگاریں اپنی جگہ پر قائم تھیں۔ دولت اسلامیہ کے جنگجوؤں نے اپنے پہلے دور میں اس جگہ پر لوگوں کے سر بھی قلم کیے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



امانت خان شیرازی


بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…