راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) کرنسی سمگلنگ کیس میں ایان علی کیخلاف سماعت 20دسمبر تک ملتوی کر دی گئی ہے۔بدھ کو کرنسی سمگلنگ کیس کی سماعت بیماری کے باعث ملزمہ کی حاضری سے ایک دن کے استثنی کی درخواست منظور کر لی گئی ہے ۔ملزمہ ایان علی کی جانب سے حاضری سے مستقل استثنیٰ کی درخوست
دائر کر دی گئی ہے، جس پر ملزمہ کی درخواست پر کسٹم حکام کو نوٹس جاری کیا گیا ہے ۔تاہم ایان علی کی عدم حاضری پر وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے گئے ہیں ۔کسٹم عدالت کے جج شیراز کیانی کی رخصت کے باعث مقدمہ کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج سید اصغر علی شاہ نے کی، مزید سماعت آئندہ ماہ 20 دسمبر کو ہو گی۔