تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران اور عراق کی سرحد پر اتوار کی شام آنے والے حالیہ 50 سال کے شدید ترین زلزلے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 530 اور زخمیوں کی تعداد 7000سے تجاوز کر گئی ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران اور عراق کی سرحد پر اتوار کی شام آنے والے حالیہ 50 سال کے شدید ترین زلزلے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 530 اور زخمیوں کی تعداد 7000 سے تجاوز کر گئی ہے ۔ 7.3 کی شدت کے زلزلے سے 12 ہزار
مکانات مکمل طور پر مسمار ہو گئے ہیں ۔ زلزلے کے خوف سے شدید سردی کے باوجود شہری رات سڑکوں پر گزار رہے ہیں ۔صدر حسن روحانی نے آفت زدہ علاقے کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ مسمار ہونے والے مکانات کو جلد ہی دوبارہ تعمیر کیا جائے گا ۔ اپنے گھروں سے محروم ہونے والے افراد کو یا نئے گھر دئیے جائیں گے یا انھیں کرایہ اد اکیا جائے گا ۔ انھوں نے زلزلے کی وجہ سے ایران کیساتھ یکجہتی کرنے والے ممالک کا بھی شکریہ ادا کیا۔