منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

دنیا کا امیر ترین انسان 3.6 کروڑ افراد کو متاثر کرنے والے مرض کے خلاف برسرِ جنگ

datetime 15  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (آئی این پی )امریکی ارب پتی بل گیٹس نے کہاہے کہ انہوں نے اِلزائمر(فتورِ عقل) کے مرض کے انسداد کے شعبے میں متبادل تحقیق کی سپورٹ کے لیے اپنی ذاتی دولت سے 5 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کے ہے۔مائیکروسافٹ کے بانی نے اپنے بلاگ پر لکھا ہے کہ “ہمیں چاہیے کہ ان سائنس دانوں کو سپورٹ کریں جو مختلف

نوعیت کے خیالات پیش کرتے ہیں۔ ہمیں الزائمر کے مرض سے شفایابی کے لیے بہتر مواقع فراہم کرنے والی سوچ کی ضرورت ہے۔بِل گیٹس کے مطابق انہوں نے 5 کروڑ ڈالر کی مذکورہ رقم کو Dimentia Discovery Fund کے تحت سرمایہ کاری میں لگایا ہے جس میں پبلک اور پرائیوٹ دونوں سیکٹر شامل ہیں۔بل گیٹس کے مطابق اس مرض کے علاج کے اخراجات ترقی یافتہ ممالک میں صحت سے متعلقہ اداروں اور تنظیموں کے کندھوں پر بھاری ترین بوجھ میں سے ہے۔ کسی بھی بڑی پیش رفت کے بغیر یہ اخراجات آنے والے سالوں میں بھی بجٹ پر دبا ڈالتے رہیں گے۔امریکی ارب پتی کاروباری شخصیت کے مطابق ابتدائی طور پر الزائمر کے علاج کے فوائد ایک اندازے کے مطابق کم از کم دس برس سے قبل سامنے آنے کی توقع نہیں ہے۔ شروع میں یہ کافی مہنگا ہو گا مگر اس کے بعد ہمارے ادارے کے لیے ممکن ہو سکے گا کہ اس کو غریب ممالک میں قابل نفاذ بنانے کے طریقے تلاش کرے۔یاد رہے کہ بِل اینڈ میلینڈا گیٹس فانڈیشن دنیا بھر میں ایڈز ، تپِ دق اور بچوں میں اپاہج ہونے کی حالت جیسے مزمن امراض کے خلاف کئی منصوبوں کی فنڈنگ کر رہی ہے۔عالمی ادارہ صحت کے مطابق دنیا بھر میں 3.6 کروڑ سے زیادہ افراد زوالِ عقل کے مرض میں مبتلا ہیں جن میں اکثریت الزائمر کا شکار ہے۔ توقع ہے کہ 2030 تک یہ تعداد دوگنی اور 2050 تک تین گنا ہو جائے گی۔ اس طرح آئندہ برسوں میں اگر کوئی مثر علاج سامنے نہ آ سکا تو آج سے 33 برس بعد تقریبا 11.5 کروڑ افراد اس مرض کا شکار ہوں گے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…