امپائرز کیخلاف احتجاج؛ پولارڈ نے ٹیپ لگا کے منہ ہی بند کرلیا

20  اپریل‬‮  2015

بنگلور (نیوزڈیسک) ویسٹ انڈیز کے کیرن پولارڈ اور کرس گیل کو آئی پی ایل میں کھیلتا دیکھنا ہر کرکٹ شائق کا خواب ہوتا ہے، اس کی وجہ دونوں کا کھیل ہی نہیں بلکہ فیلڈ میں ان کی دلچسپ حرکات و سکنات بھی ہوتی ہیں۔ گزشتہ روز بھی کیرن پولارڈ کی جانب سے منفرد طرز کا رویہ دیکھنے کو ملا جب ان کا کرس گیل سے جھگڑاہوا۔ ممبئی انڈینز اور کولکتہ رائل چیلنجرز کے بیچ میچ کی دوسری اننگز کے تیسرے اوور کے آغاز پر کرس گیل اور کیرن پولارڈ کے بیچ تو تو میں میں ہوگئی۔ اس موقع پر انگلینڈ کے امپائر رچرڈ النگورتھ اور ونیت کلکرنی کو مداخلت بھی کرنا پڑی۔ پولارڈ کو امپائرز کی یہ مداخلت ایک آنکھ نہ بھائی جس کے بعد انہوں نے ڈریسنگ روم کا رخ کیا، جہاں سے وہ منہ پر ٹیپ چپکائے واپس آئے۔ پولارڈ کی اس حرکت سے ان کے ٹیم کے ساتھیوں ، کوچنگ سٹاف بشمول رکی پونٹنگ، روبن سنگھ کے چہروں پر بے اختیار مسکراہٹ آگئی۔



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…