پیر‬‮ ، 22 دسمبر‬‮ 2025 

والد کی یاد میں کی گئی ٹویٹ وائرل ہو گئی، ایک دن میں 11000 سے زیادہ لائکس

datetime 14  ‬‮نومبر‬‮  2017 |

لندن(این این آئی)والد کی یاد میں کی گئی ٹویٹ وائرل ہو گئی، ایک دن میں 11000 سے زیادہ لائکس ملے ہیں،برطانوی ٹی وی کے مطابق ریچل پرائر کے لیے وہ چیز مارکس اینڈ سپینسر دکان میں لٹکی ہوا شوخ لال رنگ کی جیکٹ تھی جسے دیکھ کر انھیں

اپنے والد لینٹن کی یاد آئی جن کا دس برس قبل انتقال ہو گیا تھا۔ریچل پرائر جو اپنے شوہر اور بچوں کے ساتھ خریداری کر رہی تھیں، انہوں نے کہاکہ میں نے اس لال جیکٹ جو دیکھا تو مجھے محسوس ہوا کہ میرے والد اسے بہت پسند کرتے ہیں۔ میں اسے ان کے لیے خرید لیتی اور میں ان کو اپنے تصور میں یہ جیکٹ پہنے دیکھتی۔اس واقعے کے بارے میں ریچل نے ٹویٹ کی جو کہ حیران کن طور پر وائرل ہو گئی۔مجھے ٹوئٹر پر لکھ کر اچھا محسوس ہوا جیسے میرے کندھے سے بوجھ ہٹ گیا ہو لیکن میں نے قطعی طور پہ یہ نہیں سوچا تھا کہ یہ ٹویٹ اس قدر مقبول ہو جائے گی۔ یہ بہت عجیب بات تھی۔ٹویٹ ہونے کے صرف ایک دن میں اسے ہزار بار سے زیادہ ری ٹویٹ کیا جا چکا ہے جبکہ 11000 افراد نے اسے لائک کیا ہے اور ریچل کو گذشتہ 24 گھنٹوں میں 1300 نئے لوگوں نے ٹوئٹ پر فالو کرنا شروع کر دیا ہے۔ٹی وی کی معروف شخصیت جیمز کورڈن نے بھی ٹوئٹر پر ریچل کی ٹویٹ شیئر کی اور اپنے پرستاروں کو کہا کہ اسے ضرور پڑھیں۔مشہور زمانہ ہیری پوٹر ناولوں کی مصنفہ جے کے راؤلنگ نے بھی اسے شیئر کیا۔ریچل نے بتایا کہ ان کو اتنی بڑی تعداد میں لوگوں نے ان کو جوابات دیے ہیں کہ وہ سب کو جواب دینے سے قاصر ہیں لیکن انھوں نے کہا کہ وہ تمام جواب دینے والوں کی شکر گزار ہیں۔

موضوعات:



کالم



جہانگیری کی جعلی ڈگری


میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…