واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا بھر میں سب سے زیادہ سیاح ہانگ کانگ میں آتے ہیں،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سو شہروں سے متعلق ایشین ٹورازم ریسرچ رپورٹ میں بتایاگیاکہ ہانگ کانگ سب سے زیادہ گھوما جانے والا شہر ہے، دنیا میں سیر سپاٹے کے شوقین افراد کی اکثریت لندن، پیرس یا نیویارک نہیں بلکہ ہانگ کانگ کا رخ کرتی ہے۔رواں سال کے آخر تک یہاں ڈھائی کروڑ سے زائد سیاحوں کی آمد متوقع ہے۔دنیا بھر میں ہانگ کانگ کو سیر
کے لئے سب سے زیادہ پسند کیا جاتا ہے، کروڑوں لوگ ہر برس یہاں آتے ہیں، گزشتہ برس کی نسبت 2017ء میں 3 فیصد کم سیاح یہاں آئے لیکن اس کے باوجود یہ تعداد سب سے زیادہ ہے۔ماہرین کے مطابق اگلے سال سے ہانگ کانگ آنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو گا اور 2025ء تک یہ تعداد بڑھ کر ساڑھے 4 کروڑ سے تجاوز کر جائے گی۔رپورٹ کے مطابق تھائی لینڈ اور لندن ہانگ کانگ کے بعد سب سے زیادہ وزٹ کئے جانے والے ممالک میں سرفہرست ہیں۔