اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سابق وزیراعظم نواز شریف کے دونوں صاحبزادوں حسن اور حسین نواز کو دی گئی عدالت مدت ختم، کسی بھی وقت گرفتار کیا جا سکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے دونوں صاحبزادوں حسن اور حسین نواز کی عدالت میں عدم حاضری پراحکامات جاری کئے تھے کہ اگر حسن اور حسین نواز 30دن سماعت سے غیر حاضر رہیں تو ان کی جائیداد ضبط کر لی جائے گی اور انہیں گرفتار کر لیا جائے۔ 12اکتوبر کو نیب نے احتساب عدالت
سے حکم ملنے کے بعد فیڈرل جوڈیشل کمپلیکس کے باہر نوٹس آویزاں کیا تھا جس میں حسن نواز اور حسین نواز کو 30دن کے اندر اندر عدالتی کاروائی کاحصہ بننے کا حکم دیاگیا تھا تاہم سابق وزیراعظم نواز شریف کے دونوں صاحبزادے تاحال عدالت کی کسی سماعت پر حاضر نہیں ہوئےجبکہ عدالتی حکم کی مدت آج 12نومبر کو ختم ہو چکی ہے جس پر ان کے ملک آنے پر نیب انہیں کسی بھی وقت گرفتار کر سکتی ہے جبکہ ان کی ملک میں عدم موجودگی کے باوجود ان کی جائیداد ضبط بھی ہو سکتی ہے۔