جمعہ‬‮ ، 29 اگست‬‮ 2025 

اہم یورپی ملک میں نماز پڑھنے کے دوران مسلمانوں پر سینکڑوں افراد کا حملہ ، متعدد زخمی 

datetime 11  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک) کلیشی شہر میں سڑک پر نماز جمعہ پڑھنے والے مسلمانوں پر 200 افراد نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں متعدد نمازی زخمی ہوگئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فرانس کے شہر کلیشی میں مقامی سیاستدانوں نے نماز جمعہ پڑھنے والے مسلمانوں پر حملہ کردیا تاہم پولیس نے بروقت کارروائی کرکے کشیدہ صورتحال پر قابو پالیا اور تصادم کو بڑھنے سے روک دیا۔ 200 سے زائد افراد نے نمازیوں کے قریب آکر اونچی آواز میں قومی ترانہ بچایا اور انہیں دھکے دیئے جس پر مسلمان مشتعل ہوگئے۔نمازجمعہ ادا

کرنے والے مسلم فرانسیسی رہنما کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس نماز جمعہ کی ادائیگی کے لئے کوئی متبادل جگہ نہیں، شہر میں ایک ہی ہال مسلمانوں کے مخصوص تھا لیکن وہ بھی رواں برس مارچ میں واپس لے لیا گیا جس کی وجہ سے ہم سڑک پر نماز ادا کرنے پر مجبور ہیں۔مسلم رہنما کا کہنا تھا کہ نماز جمعہ کی ادائیگی کے دوران مقامی سیاستدانوں نے ناصرف ہماری نماز میں خلل ڈالنے کی کوشش کی بلکہ نمازیوں کے قریب آکر اونچی آواز میں قومی ترانہ گایا اور دھکے دیئے گئے جس کی وجہ سے نمازیوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…