بدھ‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ایوان بالا اجلاس میں وزراء کی عدم حاضری پر چئیرمین سینیٹ کا اظہار برہمی، اجلاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی

datetime 10  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آ باد ( آ ئی این پی ) ایوان بالا کے اجلاس میں وزراء کی عدم حاضری پر چئیرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردیا،اجلاس میں چئیرمین سینیٹ نے بطور احتجاج خامو شی اختیار کر لی ،اجلاس میں دہشت گردی کیخلاف جنگ کے حوالے سے حکومت نے اخراجات سے

لاعلمی کااظہارکردیا جس پر چئیرمین سینیٹ نے کہاکہ ماسی خیراں کے گھرکاخرچہ نہیں،آپ دہشتگردی کیخلاف جنگ پرپیسہ خرچ کررہے ہیں،حکومت کے پاس تفصیلات ہی نہیں کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ پرکتنے اخراجات آئے، حکومت کے بیان پر حیران ہوں ، اگر تفصیلات پیش نہ کی گئیں ، تو میں اس مسئلے کو دیکھ لوں گا،دہشتگردی کیخلاف جنگ پرکتنے اخراجات آئے،تفصیلات آئندہ اجلاس میں پیش کریں، حکومت ایوان چلانے میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتی،کوئی وزیر ایوان میں موجود نہیں جبکہ وزیرمملکت برائے بلیغ الرحمان نے آ گاہ کیا کہ دہشت گردی سے متعلق اخراجات کی اندازوں پرمبنی تفصیلات پیش کرسکتے ہیں۔دہشتگردی کیخلاف جنگ پرکتنی رقم خرچ ہوئی،صرف اندازہ لگایاجاسکتاہے۔دہشتگردی کیخلاف جنگ،حکومت کے پاس علیحدہ تفصیلات موجود نہیں۔جمعہ کو ایوان بالا کا اجلاس چیئر مین سینیٹ میاں رضا ربانی کی صدارت میں ہوا۔ اجلاس میں صرف حکومتی وزیر بلیغ الرحمان موجود تھے۔چیرمین سینیٹ نے وزرا کی عدم موجودگی پر برہمی کا اظہار کیا۔ چئیرمین سینیٹ نے بطور احتجاج خامو شی اختیار کی۔۔ اجلاس میں گزشتہ 10 برسوں کے دوران حکومت کی جانب سے دہشتگردی کے خلاف جنگ پر اٹھنے والے اخرجات کی تفصیلات نہ پیش کرنے پر چئیرمین سینٹ نے شدیداظہار برہمی کیا۔ وفاقی وزیر بلیغ الرحمان نے کہاکہ اس معاملے پر وزارت داخلہ اور خارجہ دونوں شامل ہیں۔مکمل معلومات کسی

کے بھی پاس نہیں۔وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر چودھری تنویرکے سوال کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ پرکتنی رقم خرچ ہوئی کے جواب میں وزیرمملکت برائے بلیغ الرحمان نے آ گاہ کیا کہ دہشت گردی سے متعلق اخراجات کی اندازوں پرمبنی تفصیلات پیش کرسکتے ہیں۔دہشتگردی کیخلاف جنگ پرکتنی رقم خرچ ہوئی،صرف اندازہ لگایاجاسکتاہے۔دہشتگردی کیخلاف جنگ،حکومت کے پاس علیحدہ تفصیلات موجود نہیں۔دہشت گردی کیخلاف جنگ کے حوالے سے حکومت نے اخراجات سیلاعلمی کااظہارکردیا۔وزارت خزانہ نے آ گاہ کیا کہ اس سوال وزارت داخلہ کومنتقل کیالیکن جواب موصول نہیں ہوا۔وزیرمملکت بلیغ الرحمان نے کہاکہ تفصیلات موجود نہیں کہ کس مد میں کتنے پیسے خرچ ہوئے۔کہاجاتا ہے دہشت گردی کیخلاف ایک خطیررقم خرچ ہوئی۔جس پر چئیرمین سینیٹ نے کہاکہ ماسی خیراں کے گھرکاخرچہ نہیں،آپ دہشتگردی کیخلاف جنگ پرپیساخرچ کررہے ہیں۔حکومت کے پاس تفصیلات ہی نہیں کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ پرکتنے اخراجات آئے۔میں آپ کے بیان پر حیران ہوں ، آپ کے بیان پر دھچکا لگا ہے ۔وزیر مملکت آپ اپنے بیان کے مضمرات دیکھیں۔،چیرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہا کہ اگر تفصیلات پیش نہ کی گئیں ، تو میں اس مسئلے کو دیکھ لوں گا۔دہشتگردی کیخلاف جنگ پرکتنے اخراجات آئے،تفصیلات آیندہ اجلاس میں پیش کریں،رضا ربانی نے دہشت گردی کیخلاف جنگ کے اخراجات پرکام ضرور کیا جا سکتا ہے۔دہشت

گردی کیخلاف جنگ کے اخراجات کوالگ کرنا کافی پیچیدہ،طویل عمل ہے۔حکومت کوکل حساب دیناہوگا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ پر کتنی رقم خرچ ہوئی۔ بلیغ الرحمان نے کہا کہ ہمارے پاس کولیشن سپورٹ فنڈز سے متعلق تفصیلات موجود ہیں۔کہاجاتا ہے دہشت گردی کیخلاف ایک خطیررقم خرچ ہوئی۔دہشتگردی کیخلاف جنگ،حکومت کے پاس علیحدہ تفصیلات موجود نہیں۔ حکو مت نے گزشتہ 5 سال کے دوران لیے گئے بیرون ملک قرضوں کی تفصیلات سینیٹ میں پیش کیں۔حکومت نے گزشتہ 5 سال میں 31 ارب 35 کروڑ 52 لاکھ ڈالرز کا قرضہ لیا۔حکومت نے 7.2 فیصد سود کی شرح پربانڈ جاری کیے۔کمرشل بینکوں سے4.47 فیصدسود پر قرضے لیے گئے۔وزار ت نے تحریر ی جواب میں آ گاہ کیا کہ آئی ایم ایف سے لیے گئے قرضے کا شرح سود 1.671 فیصد ہے۔حکومت نے گزشتہ 3 سال میں آئی ایم ایف سے 6 ارب 37 کروڑ 74 لاکھ ڈالرزکے قرضے لیے۔ملٹی لیٹرل اور بائی لیٹرل قرضے 1.94 اور 1.63 فیصد سود پر لیے گئے۔ رضا ربانی نے کہا کہ حکومت ایوان چلانے میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتی۔کوئی وزیر ایوان میں موجود نہیں۔چیئرمین سینیٹ نے احتجاجن سینیٹ اجلاس غیر معینہ مدت کے لیئے ملتوی کردیا۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…