بدھ‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ہوائی جہاز کا رنگ سفید کیوں ہوتا ہے؟ایسی وجہ کہ جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے

datetime 9  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اگر کوئی شخص ہوائی جہاز میں سفر نہیں کر سکا تو الگ بات ہے مگر وہ یہ ضرور جانتا ہے کہ ہوائی جہاز کا رنگ سفید ہوتا ہے۔ بہت کم ایسی ائیر لائنز ہیں جن کے طیاروں کا رنگ سفید نہیں ہوتا تاہم اس میں بھی کچھ فیصدی حصہ سفید رنگ پر مشتمل ہوتا ہے۔ ہوائی جہازوں کا رنگ سفید ہونے کی وجہ اس کی

خوبصورتی یا لُک نہیں بلکہ آپ یہ جان کر حیران رہ جائیں گے کہ ہوائی جہاز کا سفید رنگ دراصل اس کے اندرونی درجہ حرارت کو ٹھنڈا رکھنے کیلئے کیا جاتا ہے۔ میساچوسٹس انسٹیٹوٹ آف ٹیکنالوجی کی ایک رپورٹ میں ہوائی جہازوں کے سفید رنگ کی توجیہہ پیش کرتے ہوئے پروفیسر جان ہنس مین نے بتایا کہ ہوائی جہازوں کی اوپری سطح پر سفید یا ہلکے رنگوں کے پینٹ کے انتخاب کی اہم وجہ سورج کی روشنی کا انعکاس اور اس کی حرارت میں کمی لانے سمیت شمسی تابکاری یا ریڈی ایشن کے ممکنہ نقصان سے بچنا ہے، جیسے لوگ اپنے آپ کو سورج کی تیز حرارت اور روشنی سے بچانے کیلئے سن سکرین لوشن وغیرہ کا استعمال کرتے ہیں۔ سفید رنگ کی وجہ سے ہوائی جہاز کے اندر درجہ حرارت بڑھنے سے رک جاتا ہے کیونکہ سورج کی شعاعیں اس سے منعکس ہو کر پلٹ جاتی ہیںجس سے نہ صرف جہاز کے اندر کولنگ کیلئے لگے آلات کی لاگت اور اخراجات میں کمی واقع ہوتی ہے بلکہ ہوائی جہاز کے چند حساس حصوں کو بھی گرمی سے بچایا جاتا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل یہ بات بھی سامنے آچکی ہے کہ ہوائی جہازوں کا رنگ سفید رکھنے کی وجہ سے انہیں فضا میں پرندوں کے ٹکرائو سے بچانا مقصود ہوتا ہے کیونکہ سفید رنگ آسمان میں ہوائی جہاز کو زیادہ نمایاں کرتا ہے اور پرندوں کیلئے امتیاز کرنا آسان ہوجاتا ہے اور وہ اس سے بچ کر اڑتے ہیں اور ہوائی جہاز سے پرندوں کا ٹکرائو کافی حد تک فضا میں کم ہو جاتا ہے۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…