ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب نے شہزادہ عبدالعزیز بن فہد کی موت کی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے وضاحت کی ہے کہ وہ زندہ اور خیریت سے ہیں ۔ترجمان سعودی حکومت نے شہزادہ عبدالعزیز بن فہد کی موت کی تردید کر دی ہے اور کہا ہے کہ شہزادہ بالکل ٹھیک اور خیریت سے ہے ، موت کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔ اس سے قبل گزشتہ روز یہ افواہیں میڈیا میں زیرگردش تھیں کہ انہیں
گرفتار کرنے کیلئے کارروائی کی گئی تو انہوں نے مزاحمت کی اور گرفتاری دینے سے انکار کیا جس پر سکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں سعودی شہزادہ عبدالعزیز بن فہد جاں بحق ہوگئے ۔ سعودی عرب میں اب تک کرپشن کے الزام میں 11 شہزادے ، 4 وزرا اور درجنوں سابق وزرا کو حراست میں لیا جا چکا ہے جن میں شہزادہ ولید بن طلال کا نام بھی شامل ہے ۔