جمعہ‬‮ ، 01 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

دبئی میں سرمایہ کاری کرنیوالے پاکستانیوں کیخلاف کارروائی شروع،بڑا قدم اُٹھالیاگیا

datetime 8  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آ باد (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کی ذیلی کمیٹی نے دبئی کی رئیل اسٹیٹ میں پاکستانیوں کی جانب سے اربوں روپے کی غیر قانونی سرمایہ کار ی کے معاملہ پرایف آ ئی کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس حوالے سے تیار کی گئی 100افراد کی فہرست کمیٹی اور فیڈرل بور ڈ آ ف ریونیو کو فراہم کر ے،کمیٹی نے فہرست میں شامل افراد کے حوالے سے ایف بی آ ر کو دوبئی ٹیکس اتھارٹی سے معلوما ت کے حاصل کرنے کی بھی ہدا یت کر دی

اور نیب حکام کو آ ئندہ اجلاس میں اپنے مو قف سے آ گاہ کرنے کے لئے طلب کر لیاجبکہ ا سد عمر نے معاملہ پر بہت آ ہستہ پیش رفت پر برہمی کا اظہار کیا اور کہاکہ پاکستان کی پارلیمنٹ اورادارے بڑے چوروں کو تحفظ فراہم کر رہے ہیں اور ان کی چوری پکڑنے میں رکاوٹیں ڈال رہے ہیں ، کمیٹی نیب کو سفارش کرے کے وہ اینٹی منی لانڈرنگ قانون کے تحت غیر قانونی سرمایہ کاری کرنے والوں کے خلاف فوری کاروائی کرے، یہ منی لانڈرنگ کا کیس ہے،یہ ملک کے مفاد کا اہم معاملہ ہے لیکن ریاست اور ریاستی ادارے اس کیس میں دلچسپی کیوں نہیں لے رہے۔ بدھ کوقومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کی ذیلی کمیٹی کو اجلاس کمیٹی کنونئیر ڈاکٹر شذرا منصب علی کھر ل کی صدارت میں ہوا۔اجلاس میں دبئی کی رئیل اسٹیٹ میں پاکستانیوں کی جانب سے اربوں روپے کی غیر قانونی سرمایہ کار ی کے معاملہ پر پاکستانی اداروں سیکور ٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آ ف پاکستان( ایس ای سی پی ) ،ایف آئی اے،اسٹیٹ بنک ،نیب اور ایف آئی اے کی جانب سے کے اقدامات کے حوالے غو ر کیا گیا۔رکن کمیٹی اسد عمر نے معاملہ پر بہت آ ہستہ پیش رفت پر برہمی کا اظہار کیا اور کہاکہ میں نے بڑی جدو جہد کے بعد زیلی کمیٹی بنوائی لیکن چودہ دنوں تک اجلاس نہیں ہوااور اب کمیٹی کی مدت ختم ہو رہی ہے۔یہ جمہوریت کی حالت ہے ۔پاکستان کی پارلیمنٹ اورادارے بڑے چوروں کو تحفظ فراہم کر رہے ہیں

اور ان کی چوری پکڑنے میں رکاوٹیں ڈال رہے ہیں۔کمیٹی نے معاملہ پر نیب کو کاروائی کی سفارش کی تو ریکارڈنگ ہی غائب کر دی گئی۔رکن کمیٹی قیصر احمد شیخ نے کہاکہ نیب اور دیگر متعلقہ اداروں کو معاملہ پر کاروائی سے کس نے روکا ہے وہ کاروائی کیوں نہیں کرتے۔ اسٹیٹ بنک سے پو چھے بغیر دوبئی میں جو سرمایہ کاری کی گئی ہے وہ غیر قانونی ہے۔معاملہ پر اسد عمر اور قیصر احمد شیخ میں جملوں کا تبادلہ ہوا۔ قیصر احمد شیخ نے کہاکہ معاملہ پر اسدعمر کی مکمل سپورٹ کر رہے ہیں یہ ملک کے مفاد کا معاملہ ہے۔

اسد عمر نے کہاکہ کمیٹی نیب کو سفارش کرے کے وہ اینٹی منی لانڈرنگ قانون کے تحت غیر قانونی سرمایہ کاری کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرے ۔کیوں کے یہ منی لانڈرنگ کا کیس ہے ۔ ایف آ ئی اے اس کیس میں دلچسپی نہیں لے رہا۔انہوں نے کہا کہ نیب کے جس متعلقہ افسر نے کمیٹی کو آ گاہ کیا تھاکہ نیب اس معاملہ پر کاروائی کر سکتا ہے وہ ملک سے باہر چلا گیا ہے اور اجلاس میں نہیں آ یا۔یہ ملک کے مفاد کا معاملہ ہے لیکن ریاست اور ریاستی ادارے اس کیس میں دلچسپی کیوں نہیں لے رہے۔پہلے پاکستانی ادارے سیکور ٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آ ف پاکستان( ایس ای سی پی ) ،

ایف آئی اے،اسٹیٹ بنک ،نیب اور ایف آئی اے یہ تسلیم ہی نہیں کر رہے تھے کہ یہ کوئی جرم ہے۔اب انہوں نے تسلیم کیا ہے کہ یہ غیر قانونی کام ہوا ہے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ معاملہ پرمزید تحقیقات اور سفارشات کے لئے کمیٹی کی مدت میں تو سیع کی جائے گی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ معاملہ پر ایف آئی اے دوبئی میں غیر قانونی سرمایہ کاری کرنے والے 100افراد کی فہرست فیڈرل بو ر ڈ آ ف ریو نیو اور کمیٹی کو فراہم کرے گی جس کے بعدایف بی آر دوبئی کی ٹیکس اتھارٹی سے ان افراد کے بارے میں معلومات کے حصول کے لئے رابطہ کرے گا۔آ ئندہ اجلاس میں معاملہ پر نیب کا موقف بھی لیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…