اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

گزشتہ برس دنیا میں ڈیڑھ سو کھرب ڈالر کا برقی فضلہ پیدا ہوا ، اقوام متحدہ

datetime 20  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)قوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں گزشتہ برس چار کروڑ ٹن برقی فضلہ پیدا ہوا جس کی مالیت ڈیڑھ سو کھرب ڈالربنتی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ الیکٹرانک ویسٹ میں ہر سال 20لاکھ ٹن کا اضافہ ہو رہا ہے۔ اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ برس چار کروڑ ٹن الیکٹرانک فضلہ پیدا ہوا، جس کی مالیت ڈیڑھ سو کھرب امریکی ڈالر ہے، تاہم اس میں سے مجموعی طور پر صرف 15فیصد کو دوبارہ استعمال کے قابل بنایا گیا، برقی کوڑ کباڑ میں سرِ فہرست ملک میں سال2014 میں امریکا رہا، جہاں 7072 کلو برقی کباڑ اکھٹا ہوا، چین میں 6032 کلوگرام، جبکہ جاپان میں 2200کلو گرام برقی کوڑا اکھٹا ہوا ہے۔ ادارے کا کہنا ہے کہ برطانیہ میں ساڑھے 23کلو گرام فی کس نیدرلینڈز، سویڈن، فرانس، امریکا اور آسٹریا میں 22کلو گرام سے زیادہ فی کس برقی کباڑ اکھٹا ہوا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جو ممالک ماحولیات کے بارے میں فکرمند ہیں، وہی سب سے زیاد فی کس الکٹرانک کباڑ پیدا کرتے ہیں۔ ادارے کا کہنا ہے کہ الیکٹرانک کباڑ کی بازیابی اور ری سائیکلنگ سے پانچ کھرب ڈالر سے زیادہ دولت حاصل ہوسکتی تھی، کیونکہ ان میں سے 300ٹن سونا ملتا جو سن2013 میں پیدا کیے جانے والے مجموعی سونے کا11 فیصد ہوتا، اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ ہر سال اس برقی فضلے میں20 لاکھ ٹن کا اضافہ ہوریا ہے اور سن 2018 تک اس کی مقدار 50میگا ٹن تک پہنچ جائے گی۔



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…