ریاض(این این آئی)تین روز قبل ایک ہیلی کاپٹر حادثے میں فوت ہونے والے عسیر کے نائب گورنر شہزادہ منصور بن مقرن بن عبدالعزیز گذشتہ روز سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیئے گئے۔عرب ٹی وی کے مطابق شہزادہ منصور بن مقرن اور ان کے ساتھ حادثے میں جاں بحق افراد کی نماز جنازہ دارالحکومت الریاض میں قائم
جامع الامام میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں شاہی خاندان کے افراد سمیت اہم شخصیات اور عام شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔نمازجنازہ شہزاہ منصور کے والد شہزادہ مقرن بن عبدالعزیز نے دا کی۔ اس موقع خادم الحرمین الشریفین کے مشیر اور گونر مکہ شہزادہ خالد الفیصل، شہزادہ محمد بن نایف بن عبدالعزیز، شہزادہ عسیر بن فیصل
بن خالد اور مفتی اعظم عبدالعزیز آل الشیخ سمیت کئی دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔ادھر ابھاء شہر میں محائل گورنری کے متوفی محمد بن سعوعد ابو نقطہ المحتمی اور ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونے والے دیگر افراد کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی۔ غائبانہ نماز جنازہ ابھاء کے ایک مقامی عالم دین الشیخ عبداللہ ترکی ابو نقطہ المحتمی نے ادا کی۔ اس موقع پر انہوں نے شرکا اور متوفیان کے کے اقارب کو صبر کی تلقین کی اور شہداء کی مغفرت اور بلندی درجات کے لیے خصوصی دعا کی۔