جمعرات‬‮ ، 13 جون‬‮ 2024 

اگر آپ اس طرح نہائیں گے تو آپ کی کمر پر دانے نکل سکتے ہیں ماہرین نے خبردار کرتے ہوئے نہانے کا درست طریقہ بتادیا

datetime 8  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)دنیا بھر میں تقریباً 80 فیصد افراد کو زندگی میں کبھی نہ کبھی کمر پر نکلنے والے دانوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ سائنسدانوں نے ایک حالیہ تحقیق کے بعد حیرت انگیز انکشاف کیا ہے کہ کمر پر نکلنے والے دانوں کی ایک اہم وجہ ہمارے نہانے کا انداز بھی ہے۔ایک  رپورٹ کے مطابق ماہر جلد ڈاکٹر کرسٹی کڈ کا کہنا ہے کہ کمر پر دانے بنیادی طور پر کچھ ایسے ہارمونز کی وجہ سے نکلتے ہوتے ہیں جن کے

باعث بالوں کی جڑوں میں موجود گلینڈ زیادہ چکنائی پیدا کرنے لگتے ہیں۔ ان گلینڈز سے چکنائی کے زیادہ اخراج کی وجہ سے جلد پر دانے اور پھنسیاں بننے لگتی ہیں۔ڈاکٹر کرسٹی کے مطابق ہم میں سے اکثر لوگ نہاتے ہوئے جب سر پر شمپو یا کنڈیشنر لگاتے ہیں تو بالوں کو اچھی طرح پانی سے دھوئے بغیر اُسی حالت میں باقی جسم کو بھی دھونا شروع کردیتے ہیں۔ خصوصاً کنڈیشنر ایسی حالت میں ہمارے بالوں سے بہتا ہوا باقی جلد پر بھی چلا جاتا ہے اور اس پر ایک چکنی تہہ بنادیتا ہے، جو بعدازاں دانوں اور پھنسیوں کا سبب بنتی ہے۔ڈاکٹر کرسٹی کہتی ہیں کہ اس مسئلے کا سادہ حل یہ ہے کہ سر کے بالوں کو پہلے اچھی طرح دھولیا جائے اور انہیں پانی سے اچھی طرح صاف کرنے کے بعد ہی باقی جسم کو دھویا جائے۔ اس طریقے سے آپ اس مسئلے سے چھٹکارا پا سکتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…