اتوار‬‮ ، 21 دسمبر‬‮ 2025 

ڈائنوسار کی جلد پر رنگین نمونے دریافت

datetime 8  ‬‮نومبر‬‮  2017 |

اسلام آباد(ویب ڈیسک) سائنس دانوں نے ایک ڈائنوسار کی کھال پر رنگوں کے نمونے دریافت کیے ہیں جو آج کے دور کے جانوروں کے کیموفلاج کی مانند ہیں۔ بہترین حالت میں محفوظ شدہ ایک چینی فاسل سے ظاہر ہوتا ہے اس جانور کے جسم کا نچلا حصہ ہلکے، جب کہ اوپری حصہ

گہرے رنگ کا تھا۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ جانور کسی ایسی جگہ رہتا تھا جہاں روشنی منتشر ہوتی ہے، مثلاً کسی جنگل میں۔ تحقیق کے دوران سائنس دانوں نے ایک آرٹسٹ کے ساتھ مل کر اس جانور کا تھری ڈی ماڈل تیار کیا۔ یہ تحقیق کرنٹ بایالوجی نامی جریدے میں شائع ہوئی ہے۔ تحقیق کے شریک مصنف جیکب ونتھر کہتے ہیں کہ اس ڈائنوسار میں کیموفلاج کے نمونے سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس کی مدد سے اسے شکاریوں سے چھپنے میں مدد ملتی ہو گی۔ اس ڈائنوسار کا نام سیٹاکوسارس (Psittacosaurus) ہے، جس کا مطلب بنتا ہے ’طوطے کی چونچ والا۔‘ وجۂ تسمیہ یہ ہے کہ اس کی چونچ طوطے سے ملتی جلتی ہے۔ اس سے قبل سائنس دانوں نے ڈائنوساروں کے بعض فاسلز میں میلانوسوم دریافت کیے تھے۔ ان غدودوں میں میلانِن رنگ بنتا ہے جو کئی جانوروں کے پروں اور جلد کو رنگ دیتا ہے۔ تحقیق کاروں نے ایک ماڈل بنایا اور پھر رنگوں کے نمونے اس پر منطبق کر کے یہ دیکھنے کی کوشش کی کہ اس کی مدد سے اس ڈائنوسار کو کس طرح اپنے آپ کو چھپانے میں مدد ملتی ہو گی۔ اس کام میں آرٹسٹ باب نکلز نے ان کی مدد کی۔ وہ کہتے ہیں: ’یہ خاصا مشکل کام تھا، تاہم اب ہم جانتے ہیں کہ یہ ڈائنوسار کیسا دکھائی دیتا تھا۔‘ سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ یہ کسی بھی ڈائنوسار کا سب سے درست رنگین ماڈل ہے۔ یہ ڈائنوسار آج سے 13 تا 12 کروڑ سال قبل شمال مشرقی چین میں پایا جاتا تھا۔

موضوعات:



کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…