بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

انسانوں کے قدیم ترین ‘اجداد کی باقیات’ دریافت

datetime 8  ‬‮نومبر‬‮  2017 |

اسلام آباد(ویب ڈیسک) سائنسدانوں نے جنوبی انگلینڈ میں انسان سمیت آج تک وجود رکھنے والے زیادہ تر ممالیہ کی قدیم ترین باقیات دریافت کی ہیں۔ ناپید ہو جانے والے چوہے کی ایک قسم کی مانند لگنے والی مخلوق کے دانتوں کی باقیات ڈورسیٹ ساحل کے پاس چٹانوں سے ملے ہیں۔

جن سائنسدانوں نے ان باقیات کی دریافت کی ہے ان کا خیال ہے کہ یہ باقیات بلاشبہ ممالیہ کے قدیم ترین باقیات ہیں جن سے انسان کا سلسلہ ملتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں بڑے سیارے کی دریافت پر ماہرین حیران ’ڈائنوسار بچے دینے کی صلاحیت بھی رکھتے تھے‘ جمرود میں آثار قدیمہ کی اہم دریافت اس کی تاریخ کے بارے میں ان کا کہنا ہے کہ یہ ساڑھے چودہ کروڑ سال پرانے ہیں۔ ان دانتوں کی جانچ کرنے والے پورٹس ماؤتھ یونیورسٹی کے سائنسداں ڈاکٹر سٹیو سوئٹ مین نے کہا ‘ہمیں جوراسک ساحل سے چوہے کی قسم کے ایک جانور سے ملتی جلتی جو باقیات ملی ہیں وہ اب تک ہمارے اجداد کے قدیم ترین باقیات ہیں۔’ یہ چوہے جیسے فر والے جانور ممکنہ طور پر رات کے اندھیروں میں نکلتے تھے۔ یہ کہا جا سکتا ہے کہ یہ بِل میں رہتے تھے اور کیڑے مکوڑے ان کی غذا تھے جبکہ بڑے جانور پودے بھی کھاتے ہوں گے۔ ان کے دانت کھانے کو کاٹنے اور چبانے کے لیے استعمال ہوتے تھے۔ ڈاکٹر سویٹ مین نے کہا ‘ان میں ایسے آثار ہیں جو یہ بتاتے ہیں کہ وہ اپنے عہد میں جانوروں کی جس قسم سے تعلق رکھتے تھے ان کی عمریں لمبی تھیں‘۔ ان باقیات کو گرانٹ سمتھ نے اس وقت تلاش کیا تھا جب وہ بی ایس سی کے طالب علم تھے۔ وہ سوانیج کے قریب ڈرلسٹن بے میں اپنے ڈیسرٹیشن کے لیے چٹانوں کا جائزہ لے رہے تھے کہ انھیں ایسے دانت ملے جو اس عہد کی چٹانوں پر پہلے کبھی نہیں

دیکھے گئے تھے۔ اس تحقیق کی نگرانی کرنے والے پورٹس ماؤتھ یونیورسٹی کے پروفیسر ڈیو مارٹل کہتے ہیں ‘جوراسک ساحل ہمیشہ نئے نئے رازوں سے پردہ اٹھاتا رہتا ہے۔ میرا خیال ہے کہ اس طرح کی دریافت ہمارے قریب ہی ہوتی رہے گی۔’

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…