ریاض(این این آئی)سعودی اٹارنی جنرل نے کہا ہے کہ کرپشن کے الزامات میں گرفتار امرا اور تمام اہم شخصیات کے خلاف عدالتی کارروائی ہوگی۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی اٹارنی جنرل شیخ سعود المعجب نے اپنے بیان میں کہا کہ بدعنوانی کے ملزمان کو قانونی حقوق حاصل ہوں گے ،
عدالتی کاروائی صاف، شفاف ،کھلی اور سب کے سامنے ہوگی۔ان کا مزید کہناتھاکہ گرفتارافراد کے خلاف کرپشن کے بہت ثبوت ہیں، تفتیش جاری ہے۔سعودی بینکوں نے بدعنوانی کے ملزمان کے سیکڑوں کھاتے منجمد کردیئے ہیں۔