منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

ن) لیگ کو کسی صورت جمہوری نظام کی بساط لپیٹنے نہیں دی جائیگی نہ انتخابات میں تاخیر ہونے دینگے‘ پیپلز پارٹی)

datetime 7  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کو کسی صورت جمہوری نظام کی بساط لپیٹنے نہیں دی جائے گی اور نہ انتخابات میں تاخیر ہونے دیں گے ،مردم شماری کے تمام مراحل حتمی فیصلہ کرنے کا آئینی فورم مشترکہ مفادات کونسل ہی ہے،

(ن) لیگ والوں کے دل میں کیا چور ہے جو وہاں آنے سے کترا رہے ہیں۔پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات چوہدری منظور نے وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق اور دیگر وزراء کے بیانات پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ (ن) لیگ کے لئے اتنا ہی کہہ سکتے ہیں کہ چور چوری سے جائے ہیرا پھیری سے نہ جائے،(ن) لیگ جمہوری اور آئینی اداروں کو نظر انداز کرنے کے نتائج بھگت رہی ہے۔’’مدبر وزرا‘‘بتائیں کہ حلقہ بندیوں کا معاملہ سی سی آئی میں لے جانے کا مطالبہ کس طرح غیرجمہوری ہے،مرم شماری کا فیصلہ مشترکہ مفادات کی کونسل نے کیا تھااور اب مردم شماری کے تمام مراحل حتمی فیصلہ کرنے کا آئینی فورم بھی مشترکہ مفادات کونسل ہی ہے،(ن) لیگ والوں کے دل میں کیا چور ہے جو سی سی آئی میں آنے سے کترا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت الزامات کے بجائے چیف کمشنر مردم شماری پر اٹھائے گئے سوالات کا جواب دے۔حیرت ہے کہ آئینی اور جمہوری اداروں کو بے توقیر کرنے والے انہی اداروں کی بالادستی کی بات کر رہے ہیں،ضیاء کے سیاسی جا نشین اور مشرف سے معافی مانگ کر بھاگ جانے والوں کا کردار قوم کے سامنے ہے، نواز شریف جس آمر کے سامنے گھٹنے ٹیک کر بھاگا تھا اسی آمر سے جیالوں نے مقابلہ کیا،کہنے کو بہت کچھ ہے لیکن ہم (ن) اور پی ٹی آئی کی طرح سیاست میں گند گھولنے کے قائل نہیں۔ چوہدری منظور نے کہا کہ

نون لیگ جو مرضی ہیلے بہانے کر لے انتخابات میں تاخیر نہیں ہونے دیں گے،یہ جمہوریت ہماری قیادت اور کارکنوں کے جانوں کے نذرانے سے آئی اس پر پہرہ دیں گے اور (ن) لیگ کو کسی صورت جمہوری نظام کی بساط لپیٹنے نہیں دی جائے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…