اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

چین نے جزیرے بنانے والا جہاز متعارف کرادیا

datetime 7  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(این این آئی)چین نے ایک نیا جہاز متعارف کروایا ہے جو کہ اس طرز کے جزیرے بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے جو چین نے ساؤتھ چائنا سی ( جنوبی بحیرہ چین )میں بنائے ہیں۔جس ادارے نے اس جہاز کو بنایا ہے اس نے اسے جادوئی جزیرے بنانے والا جہاز کا نام بھی دیا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق چین پر اسے سے پہلے الزام عائد کیا گیا ہے کہ اس نے جنوبی بحیرہ چین میں مصنوعی جزیرے اس لیے بنائے ہیں کہ وہ ان متنازع پانیوں پر اپنا اثرورسوخ بڑھا سکے۔خیال رہے کہ چین نہ صرف لگ بھگ سارے ہی جنوبی بحیرہ چین پر ملکیت کا دعویٰ کرتا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ ایسے جزیروں پر بھی جن پر کئی دوسرے ملک بھی ملکیت کا دعویٰ کرتے ہیں۔ اس کے بعد خطے میں کافی مایوسی پھیلی جب چین نے یہاں مصنوعی جزیرے بنائے اور ان تک رسائی کو محدود کیا۔یہاں ویتنام، فلپائن، تائیون، ملائیشیا اور برونائی بھی ملکیت کے دعوے دار ہیں۔اس بحری جہاز کا نام ٹیان کن ہاؤہے۔ جسے چینی روایات میں ایک دیو ہیکل مچھلی سمجھا جاتا ہے جو کہ ایک پرندے میں بھی تبدیل ہوجاتی ہے۔اس بحری جہاز کی لمبائی 140 میٹر ہے اور چین میں اپنی نوعیت کا سب سے بڑا جہاز ہے۔یہ چین کے سمندر کی صفائی کرنے والے دوسرے جہازوں سے کہیں زیادہ طاقت ور ہے اور یہ چھ ہزار کیوبک میٹر کی گہرائی تک کھدائی کرسکتا ہے۔ جو کہ تین اولمپک سوئمنگ پول کے برابر ہے۔یہ جہاز سمندر کی تہہ سے ریت، مٹی اور سمندری پودوں کو باہر نکال کر اسے پندرہ کلومیٹر دور زمین پر پہنچاتا ہے۔اسی طرح کے جہاز 2013 میں ساؤتھ چائنا سی میں چینی جزیروں کو بنانے میں استعمال ہوئے تاہم وہ سائز میں ٹیان کن ہاؤ سے چھوٹے تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…