اسلام آباد(ویب ڈیسک) حکومت کے فیصلوں کی بدولت ایل پی جی کی بلاتعطل درآمد جاری ہے۔ ایل پی جی کی درآمدات میں اضافے کے سبب سال 2014ء سے قبل کشمیر میں 350 روپے کلو میں فروخت ہونے والی ایل پی جی اب 150 روپے کلو میں فروخت ہو رہی ہے۔ ایل پی جی گیس کی قیمت میں کمی کے باعث اس کی
فروخت میں اضافہ ہوا ہے جس سے کشمیر سمیت شمالی علاقہ جات میں درخت کٹنا کم ہو گئے ہیں۔ چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ حکومت اگر کشمیر سمیت شمالی علاقہ جات کے کوٹے میں اضافہ اور جی ایس ٹی میں کمی کر دے تو ایل پی جی مزید سستی ہو جائے گی جس سے اس علاقے میں درخت کٹنے بند ہو جائیں گے۔