لاہور(نیوز ڈیسک)بعض اوقات کچھ پسندیدہ کھاناملنے یاکسی پارٹی میں ضرورت سے زیادہ کھانا کھالیتا ہے جس کے باعث بدہضمی اور قبض جیسی شکایات ہو جانا معمولی بات ہے تاہم اگر بروقت علاج نہ کیا جائے تو معاملات مزید بگاڑ کی جانب بڑھتے ہیں۔
اس سلسلے میں کچھ احتیاطی تدابیر، ذکر و اذکار اور علاج کے طریقہ کار بتائے جا رہے ہیں جن کے استعمال سے انسان نہ صرف وقتی طور ان سے نجات حاصل کر سکتا ہے بلکہ ان پر مستقل عمل کر کے ہمیشہ کیلئے نجات بھی حاصل کی جاسکتی ہے۔ بدہضمی کا علاج جو کا دلیہ پانی میں پکا کر دودھ اور شہد ملا کر صبح ناشتے میں استعمال کریں، یا جو کی روٹی لیں۔ ناشتے میں سالن کا استعمال نہ کریں۔ دہی کا استعمال بند کردیں۔ ٹھنڈا دودھ پئیں۔ کچا دودھ بہتر ہے۔ اناردانہ، پودینہ ہم وزن اور اس میں تھوڑی سی ادرک ملا کر چٹنی بنائیں اور دن میں دو بار کھانے کے بعد ایک کھانے کا چمچ لیں۔ قبض واک کریں۔ رات کو سونے سے پہلے ایک گلاس گرم پانی پئیں۔ صبح اٹھتے ہی ایک گلاس گرم پانی پئیں۔ آڑو، امرود یا انگور کھائیں۔ اسپغول کا چھلکا پانی یا دودھ میں لیں۔ گلقند ایک چمچ رات کو نیم گرم دودھ کے ساتھ لیں۔ چند قطرے روغن بادام ایک گلاس نیم گرم دودھ میں رات کو سونے سے پہلے لیں۔ آدھا چمچ زیتون آئل رات کو سونے سے پہلے لیں۔ 3 انجیر نہار منہ روزانہ کھائیں۔ چھلکے والی دالیں کھائیں۔ گوشت اور انڈے کم استعمال کریں مزیدپڑھیئے :جیوکے معروف اینکرکاریحام خان کوسونے کے ہارکاتحفہ ،جوطلاق کی وجہ بنا مزیدپڑھیئے :کرسٹینابیکرنے عمران خا ن کے لئے اسلام کیوں قبول کیا۔۔؟