منگل‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2025 

سوشل میڈیا پر 500 بااثر مسلم شخصیات کی فہرست جاری طیب اردگان کس نمبر پر ہیں،جان کر آپ حیران رہ جائینگے

datetime 6  ‬‮نومبر‬‮  2017 |

اسلام آباد (آن لائن)رائل اسلامک اسٹریٹجک سینٹر کی جانب سے شائع کیے جانے والے میگزین دی مسلم 500 نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس ٹوئٹر، فیس بک اور انسٹاگرام پر راج کرنے والی بااثر مسلم شخصیات کی فہرست جاری کی ہے جس میں اداکار سلمان خان پہلے نمبر پر اور باکستانی گلوکار عاطف اسلم 18 ویں نمبرپربراجمان ہیں۔دی 500 موسٹ انفلوئینشل مسلم جسے دی مسلم500بھی کہا جاتا ہے ہر سال دنیا بھر کی بااث

ر مسلم شخصیات کی فہرست جاری کرتا ہے۔ اس فہرست کا مقصد ان شخصیات کو منظر عام پر لانا ہے جنہوں نے کم عرصے میں غیر معمولی کامیابی حاصل کی۔ یہ فہرست مختلف کیٹگریز میں تقسیم ہوتی ہیں جیسے سیاسی اور مالی طور پر یاسوشل میڈیا پر مقبول ہونے والی بااثر مسلم شخصیات وغیرہ۔دی مسلم500میگزین نے 2018 کے لیے سوشل میڈیا پر شہرت حاصل کرنے والی مسلم شخصیات کی فہرست مرتب کی ہے۔ فہرست میں سوشل میڈیا کی بااثر شخصیات میں بالی ووڈ اداکار سلمان خان پہلے نمبر شامل ہیں۔دوسرے نمبر پر برطانوی گلوکار زین ملک شامل ہیں۔سوشل میڈیا پر مقبول رہنے والی تیسری بااثر مسلم شخصیت جرمن فٹبالر میسوت اوزیل ہیں۔چوتھے نمبر پر بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کانام آتا ہے۔سعودی عرب سے تعلق رکھنے والے مصنف اور اسکالر محمد الرافع فہرست میں پانچویں نمبر پر براجمان ہیں۔مصری شہری مصطفی ہوسنے نے فہرست میں چھٹا نمبر حاصل کیا ہے، مصطفی دین اسلام کی تبلیغ کرنے کے لیے مشہور ہیں۔سعودی عرب سے تعلق رکھنے والے احمد الشوغیری ساتویں نمبر پر ہیں۔آسکر ایوارڈ یافتہ بھارتی موسیقار اللہ رکھا رحمان المعروف اے آر رحمان نے فہرست میں آٹھواں نمبر حاصل کیا ہے۔مصر کے سرگرم رہنما عمار خالد فہرست میں نویں نمبرپرہیں۔بالی ووڈ میں مسٹر پرفیکشنسٹ کے نام ست مشہور اداکار عامر خان نے فہرسے میں دسواں نمبر حاصل کیا ہے۔پاکستانی گلوکاراور اداکارعاطف اسلم نے سوشل میڈیا کی بااثر مسلم شخصیات کی فہرست میں 18 واں نمبر حاصل کیا ہے۔جب کہ ترک صدررجب طیب اردگان اس فہرست میں 20 ویں نمبر پر براجمان ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جہانگیری کی جعلی ڈگری


میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…