سرینگر (آن لائن) بھارتی خفیہ ادارے ’’را‘‘ کے سابق سربراہ اے ایس دلت نے بات چیت کے ذریعے ہی مسئلہ کشمیر حل ہونے کا ارادہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگرچہ پہلے مرحلے پر حریت نے مذاتکار سے صاف انکار کیاہے تاہم مجھے یقین ہے کہ دوسرے مرحلے پر حریت کانفرنس کے لوگ بھی بات چیت میں شامل ہوں گے اپنے ایک انٹرویو مین انہوں نے کہا کہ مذاتکار کی کامیابی اور ناکامی کا پتہ چھ ماہ کے بعد پتہ چلے گا
کیونکہ ابھی بات چیت شروع نہیں ہوئی کہ کئی لوگ مذاتکار کی نامزدگی پر سوالات اٹھا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ این آئی اے کی کارروائی کے متعلق وزیر اعلی نے خود جواب دیا ہے کہ بات چیت کے لئے سازگار ماحول کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ ریاست خصوصاً وادی میں حالات معمول پر لانے کے لئے بات چیت کے بغیر اور کوئی چارہ نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کی جانب سے نامزد مذاکرات کار سے حریت کو بات کرنی چاہئے۔