منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

چین کا بیرون ملک پہلافوجی اڈہ آپریشنل

datetime 5  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ افریقی ملک جبوتی میں چین کے پہلے فوجی اڈے پر کام کرنے والے فوجی دستے امن و استحکام کے فروغ کے لیے کام کریں۔میڈیارپورٹس کے مطابق چینی صدر نے یہ بات جبوتی میں چینی فوجی اڈے پر تعینات چینی فوجیوں سے وڈیو کے ذریعے گفتگو کرتے ہوئے انہیں (چین کے) اچھے تشخص کو فروغ دینے کا کہا۔

چین کی وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا کہ بیجنگ میں چین کی مشترکہ کمانڈ مرکز کے دورے کے دوران جبوتی میں متعین چینی فورسز سے گفتگو کرتے ہوئے صدر شی کو اڈے کے آپریشنز اور وہاں متعین فوجیوں کی زندگی سے متعلق بہت اچھی آگاہی حاصل ہوئی ہے۔بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ شی نے چین کی فوج کا بہتر تشخص قائم کرنے اور بین الاقوامی اور علاقائی امن و استحکام قائم کر نے کے حوالے سے ان کی حوصلہ افزائی کی۔چین نے گزشتہ سال جبوتی میں اس اڈے کی تعمیر شروع کی تھی جو یمن اور صومالیہ کے ساحلوں پر خاص طور پر امن قائم کرنے اور انسانی بہبود کے کاموں کے لیے چینی جہازوں کو رسد فراہم کرنے کے کام آئے گا۔چینی صدر شی جنپنگ اپنی فوج کو جدید بنانے کے لیے ایک بہت بڑے منصوبے کی نگرانی کر رہے ہیں جس میں وطن سے بہت دور کام کرنے کے لیے چین کی فورسز کی استعداد کار کو بڑھانا بھی شامل ہے۔جبوتی ایک چھوٹا سا ملک ہے جو بحیرہ احمر میں جنوب میں داخل ہونے والے مقام پر واقع ہے اور یہاں سے ایک راستہ سویز نہر کی طرف بھی جاتا ہے اور اسی ملک میں امریکہ، جاپان اور فرانس کے فوجی اڈے بھی موجود ہیں۔

موضوعات:



کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…