ہفتہ‬‮ ، 08 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

بنگلہ دیش نے پاکستان کودوسرے ایک روزہ میچ میں بھی شکست دے کرتاریخ رقم کردی

datetime 19  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میرپور(نیوزڈیسک )بنگلہ دیش نے دوسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان کو سات وکٹ سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کرنے کے ساتھ ساتھ نئی تاریخ رقم کردی۔بنگلہ دیش نے بیٹنگ شروع کی تو اوپنرز نے ٹیم کو 22 رنز کا آغاز فراہم کیا لیکن اسی اسکور پر جنید خان کی گیند پر سومیا سرکار، سرفراز احمد کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔دوسری وکٹ کے لیے محموداللہ اور تمیم اقبال نے دوسری وکٹ کے لیے 78 رنز کی تیز رفتار شراکت قائم کی، 100 کے مجموعی اسکور پر محمود سعید اجمل کی گیند پر باو¿لڈ ہو گئے۔یہ سعید اجمل کی ایکشن کی درستگی کے بعد پہلی وکٹ تھی۔اس کے بعد تمیم اور مشفیق الرحیم نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے118 رنز کی شراکت قائم کر کے پاکستان کی میچ میں جیت کے رہے سہے امکانات بھی ختم کر دیے۔مشفیق 65 رنز بنانے کے بعد راحت علی کی گیند پر فواد عالم کے ہاتھوں کیچ ہوئے لیکن اس وقت تک میچ پاکستان کے ہاتھ سے نکل چلا تھا۔دوسرے اینڈ پر موجود تمیم نے لگاتار دوسرے میچ میں سنچری اسکور کی۔انہوں نے شکیب الحسن کے ساتھ مل کر مزید کوئی اور وکٹ نہ گرنے دی اور اپنی ٹیم کو سات وکٹ کی فتح سے ہمکنار کرانے کے ساتھ ساتھ سیریز میں فتح دلا کر نئی تاریخ رقم کرا دی۔یہ پہلا موقع ہے کہ بنگلہ دیش نے پاکستان کو کسی ایک روزہ سیریز میں شکست دی ہے، تمیم نے ناقابل شکست 116 رنز کی باری کھیلی۔اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت نہ ہوا، پاکستان نے میچ کے لیے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔اوپنرز اظہر علی اور سرفراز احمد نے ٹیم کو 36 رنز کا ا?غاز فراہم کیا لیکن سرفراز سات رنز بنانے کے بعد روبیل حسین کی میچ میں پہلی ہی گیند پر وکٹ گنوا بیٹھے۔ابھی ٹیم اس نقصان سے سنبھلی بھی نہ تھی کہ اگلے ہی اوور میں محمد حفیظ بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔اظہر اور حارث سہیل نے اسکور کو 58 تک پہنچایا لیکن اسی اسکور پر کپتان حوصلہ ہار کر شکیب الحسن کی وکٹ بن گئے، انہوں نے 36 رنز بنائے۔اگلے ہی اوور میں پاکستان کو چوتھا نقصان اس وقت پہنچا جب فواد عالم بغیر کوئی رن بنائے آو¿ٹ ہو کر پاکستان کی مشکلات بڑھا گئے۔اسکور 77 تک پہنچا تو گزشتہ میچ میں ڈیبیو پر نصف سنچری بنانے والے محمد رضوان وکٹوں کے سامنے پیڈ لانے کی پاداش میں آو¿ٹ قرار دیے گئے۔اس کے بعد سعد نسیم اور حارث سہیل نے اسکور کو ا?گے بڑھانا شروع کیا اور چھٹی وکٹ کیلئے 77 رنز کی شراکت قائم کی۔حارث سہیل 44 رنز بنانے کے بعد 154 کے مجموعی اسکور پر مشرفی مرتضیٰ کی گیند پر انہی کو کیچ دے بیٹھے۔اس کے بعد وہاب ریاض اور سعد نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور مزید کوئی وکٹ نہ گرنے دی۔دونوں کھلاڑیوں نے گیارہ اوورز میں 85 رنز کی شراکت قائم کر کے پاکستان کا مجموعہ بہتر مقام تک پہنچا دیا۔سعد 77 اور وہاب 51 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…