اتوار‬‮ ، 16 جون‬‮ 2024 

وزیراعظم نے اپنی زندگی کو لاحق خطرات کی وجہ سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا

datetime 4  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک) لبنان کے وزیراعظم سعد الحریری نے اپنی زندگی کو لاحق خطرات کی وجہ سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے ایران پر خطے میں براہ راست مداخلت کے الزامات عائد کئے ہیں۔ بی بی سی کے مطابق سعد حریری نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں منعقدہ ایک نیوز کانفرنس میں اچانک مستعفی ہونے کا اعلان کر کے سب کو حیرت زدہ کر دیا۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے لبنانی وزیراعظم سعد الحریری نے

سعودی ٹی وی پر براہ راست خطاب کے دوران مستعفی ہونے کا اعلان کیا۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ ایران خطے کو تباہی کی طرف دھکیل رہا ہے، لبنان کی تنظیم حزب اللہ مکمل طور پر ایران کی گرفت میں ہے،دونوں لبنان کے علاوہ دیگر عرب ممالک میں بھی عدم استحکام کی وجہ بن رہے ہیں، اگرایران کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کو نہ روکا گیا توانتشار کی آگ پورے خطے کو اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے۔سعد الحریری نے کہا کہ ایران خطے کا کنٹرول حاصل کرکے شام و عراق میں اپنی من مانیاں کرنا چاہتا ہے اور اس مقصد کے لیے وہ خطے میں انتشار کی ہوا کو فروغ دے رہا ہے لیکن وہ اپنی ہی دشمنی کی لگائی ہوئی آگ میں خود جل کر راکھ ہوجائے گا۔بی بی سی کے مطابق سعد الحریری نے کہا کہ ہم ایک ایسی صورتحال سے گزر رہے ہیں جیسی کہ رفیق حریری کے قتل سے پہلے تھی۔ میں نے اپنے قتل کی درپردہ کوششوں کو محسوس کیا ہے اور ان کی بنیاد شہید رفیق حریری کے وہ اصول اور انقلاب سیڈر کی اقدار ہیں جن پر میں یقین رکھتا ہوں اور کیونکہ میں لبنان کے لوگوں کو مایوس نہیں کرنا چاہتا اور نہ ہی ایسی کوئی بات مجھے قابل قبول ہے جو ان اقدار کی نفی کرتی ہو اس لیے میں لبنانی حکومت سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے محسوس کر لیا ہے کہ میری زندگی کو ٹارگٹ کرنے کے لیے کیا پوشیدہ منصوبہ بنایا جا رہا ہے۔سعد حریری نے نیوز کانفرنس میں ایران پر شدید تنقید کرتے ہوئے اس پر الزام عائد کیا کہ یہ کئی ممالک میں خوف اور تباہی کا مظاہرہ کر رہا ہے۔سعد الحریری نے اس کے ساتھ ایران کی حمایت یافتہ عسکری تنظیم حزب اللہ کو تنقید کا نشانہ بنایا جس کی لبنان میں اچھی خاصی طاقت ہے۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…