اتوار‬‮ ، 08 فروری‬‮ 2026 

بحیرہ روم میں کشتی الٹ گئی، بڑے پیمانے پر مسافر ڈوب کر ہلاک،پاکستانی بھی شامل

datetime 4  ‬‮نومبر‬‮  2017 |

روم(آئی این پی ) بحیرہ روم میں کشتی ڈوبنے سے 23 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 700 کو بچالیا گیا جن میں پاکستانی بھی شامل ہیں۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق کوسٹ گارڈ اٹلی کے ترجمان نے بتایا کہ بحیرہ روم میں کشتی الٹنے سے 23 تارکین وطن ڈوب گئے اور 700 سے زائد افراد کو بچالیا گیا۔ حادثے کا شکار تارکین وطن کا

تعلق پاکستان، افریقہ، لیبیا، بنگلہ دیش، الجزائر، مصر، نیپال، مراکش، سری لنکا، یمن، شام، اردن، اور لبنان سے ہے۔ترجمان کوسٹ گارڈ کا کہنا ہے کہ کشتی میں گنجائش سے زیادہ مسافر سوار تھے جو تند و تیز لہروں کی وجہ سے الٹ گئی۔ رواں ہفتے بحیرہ روم میں کشتیوں کو پیش آنے والے حادثے کے باعث انسانی زندگیوں کے ضائع ہونے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔واضح رہے کہ تارکین وطن کی بڑی تعداد لیبیا کے راستے غیرقانونی طور پر

اٹلی پہنچتی ہے۔ حال ہی میں اطالوی حکومت نے لیبیا کے ساتھ معاہدہ کیا ہے جس کے تحت تارکین وطن کے لیبیا کے راستے اٹلی میں غیر قانونی داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ۔ اس معاہدے کے بعد اٹلی پہنچنے والے تارکین وطن کی تعداد میں تیزی سے کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بٹرفلائی افیکٹ


وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…