اونڈو (نیوز ڈیسک) نائجیریا میں ایبولا کے بعد ایک نئی وبا پھوٹ پڑی ، پراسرار بیماری سے گذشتہ چند دنوں میں 18 افراد ہلاک ہو گئے۔ نائجیریا میں حکام کا کہنا ہے کہ گذشتہ کچھ دنوں سے ملک کے جنوب مشرقی علاقوں پراسرار بیماری کی وبا پھیل رہی ہے ، یہ وبا ریاست اونڈو کے ایک قصبے سے شروع ہوئی اور اردگرد کے علاقوں میں تیزی سے پھیل گئی ، بیماری کے شکار افراد کو دھندلا دکھائی دینے لگتا ہے ، سر میں درد ہوتا ہے اور مریض اپنے حواس کھو بیھٹتا ہے اور 24 گھنٹے میں مریض کی موت واقع ہو جاتی ہے ، اقوام متحدہ کے عالمی ادارہ صحت اور مقامی محکمہ صحت کے حکام علاقے میں پہنچ کر بیماری کی نوعیت پتہ لگانے میں مصروف ہیں۔