منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

بحیرہ روم میں غیرقانونی تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے سیکڑوں افراد ہلاک

datetime 19  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بحیرہ روم(نیوزڈیسک )لیبیا کے قریب بحیرہ روم میں یورپ جانے والے غیر قانونی تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے سیکڑوں افراد ہلاک جب کہ درجنوں لاپتہ ہوگئے.غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق افریقا کے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے 700 سے زائد افراد کشتی کے ذریعے غیر قانونی طور پر یورپ جارہے تھے کہ ان کی کشتی لیبیا کے ساحل سے 60 میل جب کہ اطالوی جزیرے لمپیدوسا سے 120 میل کے فاصلے پر بحیرہ روم میں الٹ گئی۔ یورپی ملک ماٹا کی بحریہ کے حکام نے کہا ہے کہ حادثے میں ڈوبنے والے افراد کی تلاش کے لئے اٹلی اور دیگر ملکوں کے ساتھ مکمل تعاون کیا جارہا ہے۔اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کی ترجمان کارلوٹا سامی کا کہنا ہے کہ حادثے میں صرف 28 افراد اپنی زندگی بچانے میں کامیاب ہوئے ہیں جنہوں نے کہا ہے کہ کشتی میں 700 سے زائد افراد موجود تھے۔ اگر کشتی میں سوار افراد کی تعداد درست ثابت ہوئی تو کسی ایک حادثے میں غیر قانونی تارکین وطن کی ہلاکتوں کا سب سے بڑا سانحہ ہوگا۔واضح رہے کہ رواں برس اب تک افریقا سے تعلق رکھنے والے 1500 غیر قانونی تارکین وطن یورپ جانے کی کوشش کے دوران لقمہ اجل بن چکے ہیں، گزشتہ ہفتے بھی غیر قانونی تارکین وطن کی دو کشتیاں ڈوبنے سے 450 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ 11سو کو ریسکیو آپریشن کے دوران بچالیاگیا تھا۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…