اسلا م آباد(نیوز ڈیسک) بھارت میں کانگریس پارٹی کی صدر سونیا گاندھی اور راہول گاندھی نے نریندر مودی کی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا تے ہوئے کہا کہ آج ملک کے عوام کو احساس ہو چکا ہے کہ یہ حکومت غریبوں کی نہیں بلکہ صنعت کاروں کی ہے۔اپنی تقریر کے آغاز میں ہی تیکھے تیور دکھاتے ہوئے راہول گاندھی نے کہا کہ: ’آج ملک کے لوگوں کو احساس ہے کہ یہ حکومت غریبوں کی نہیں بلکہ صنعت کاروں کی ہے۔ جب کسان سوتا ہے تو اسے یہ نہیں معلوم کہ کل کیا ہونے والا ہے اسے نہیں معلوم کہ کب اس کی زمین چھین لی جائے گی۔‘انھوں نے وزیر اعظم مودی پر الزام لگاتے ہوئے کہا: ’مودی جی نے صنعت کاروں سے ہزاروں کروڑ کا قرض لے کر انتخاب جیتا ہے۔ اب یہ قرض بھارت کی بنیادوں کو کمزور کر کے چکایا جائے گا۔ اسی لیے یو پی اے کے زمین قانون کو کمزور کیا گیا اور دیگر کئی اقدام اٹھائے جائیں گے۔‘کسانوں سے راہل گاندھی نے ریلی سے قبل ملاقات کی اور کہا کہ مودی جی ہندوستان کے وزیر اعظم ہیں لیکن انھیں ہندوستان کی طاقت نظر نہیں آتی۔ انھوں نے کہا کہ وہ گذشتہ 60 سال کی گندگی صاف کرنے میں لگے ہیں۔ انھیں گذشتہ 60 سال کی آپ کی محنت نظر نہیں آتی۔ غیر ملکی زمین پر کہے جانے والے یہ الفاظ مودی جی کو زیب نہیں دیتے۔‘
انھوں نے کہاکہ ودربھ میں کچھ سالوں پہلے قحط پڑا تھا۔ میں نے زہر کی وہ بوتل دیکھی جسے پی کر کسان نے خود کشی کی تھی۔ ان کے بیوی بچے وہاں تھے، لیکن ان کا مستقبل وہاں نہیں تھا۔