جمعرات‬‮ ، 25 جون‬‮ 2026 

پاکستانی سفارتخانے کی ویب سائٹ پر شائع ہونے والی ویڈیو پر بنگلہ دیش کا معافی کا مطالبہ

datetime 1  ‬‮نومبر‬‮  2017 |

ڈھاکہ /لندن(آئی این پی )بنگلہ دیش نے ڈھاکہ میں پاکستانی ہائی کمیشن کی ویب سائٹ پر شائع ہونے والی ویڈیو پر پاکستان سے معافی کا مطالبہ کردیا ۔برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ڈھاکہ میں پاکستانی ہائی کمیشن کی ویب سائٹ پر شائع ہونے والی ویڈیو پر بنگلہ دیش کے دفتر خارجہ نے پاکستان سے معافی کا مطالبہ کیا ہے۔

پاکستانی ہائی کمیشن کی ویب سائٹ پر بنگلہ دیش کی آزادی کے حوالے سے ایک ویڈیو شائع کی گئی تھی جس پر دفتر خارجہ نے پاکستانی ہائی کمشنر کو طلب کر کے احتجاج کیا اور معافی کا مطالبہ کیا۔بنگلہ دیش کے دفتر خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی ہائی کمشنر رفیع الزمان صدیقی کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا اور احتجاجی مراسلہ دیا گیا۔بیان کے مطابق پاکستانی ہائی کمیشن کی ویب سائٹ پر شائع ہونے والی ویڈیو میں کہا گیا تھا کہ شیخ مجیب الرحمان آزادی نہیں بلکہ خود مختاری چاہتے تھے۔احتجاجی مراسلے میں کہا گیا ہے کہ یہ کہنا کہ شیخ مجیب الرحمان آزادی نہیں چاہتے تھے ایک جھوٹ ہے اور تاریخی حقائق کو مسخ کرنے کی کوشش ہے۔پاکستانی ہائی کمشنر کو احتجاجی مراسلہ سیکریٹری (یورپ، افریقہ اور امریکہ)قمرالاحسن نے دیا۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی ہائی کمیشن کی جانب سے یہ جان بوجھ کر سوشل میڈیا کا غلط استعمال ہے۔یہ سفارتی آداب کی خلاف ورزی ہے اور اس قسم کے پروپیگنڈے سے باہمی تعاون کو نقصان پہنچے گا۔بنگلہ دیش کے اخبار دا ڈیلی سٹار کے مطابق سیکریٹری قمرالاحسن نے پاکستانی سفیر کو طلب کرنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ہائی کمشنر نے ویڈیو شائع ہونے پر افسوس کا اظہار کیا اور ویب سائٹ سے ویڈیو ہٹا دی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…