بدھ‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

فیصلے کی گھڑی آگئی

datetime 31  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی)سابق وزیراعظم نواز شریف (آج) بدھ کو لندن سے پاکستان کے لئے روانہ ہونگے ٗجمعہ کواحتساب عدالت میں بھی پیش ہوں گے۔نجی ٹی وی کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف (آج) بدھ کو لندن سے پاکستان کے لئے پی آئی اے کی پی کے786کی فلائٹ سے روانہ ہوں گے ،وہ جمعرات صبح پاکستان پہنچ جائیں گے۔3نومبربروز جمعہ وہ احتساب عدالت میں پیش بھی ہوں گے

دریں اثناءسابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ مائنس اور پلس ون کا فیصلہ کوئی اور نہیں صرف پاکستانی عوام کر سکتے ہیں۔لندن میں میڈیا کے نمائندو¿ں کی جانب سے پارٹی اجلاس میں کیے گئے فیصلے سے متعلق پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے نواز شریف نے کہاکہ مائنس ون اور پلس ون کے فیصلے انفرادی شخص یا کوئی اور نہیں کر سکتا۔نواز شریف نے کہا کہ مائنس اور پلس ون کا فیصلہ صرف پاکستانی عوام ہی کر سکتے ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ روز لندن میں مسلم لیگ (ن) کے بڑوں کی بیٹھک میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ کسی صورت مائنس نواز فارمولا قابل قبول نہیں ہو گا۔گزشتہ روز مسلم لیگ (ن) کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں نواز شریف نے کہا تھا کہ اگر شفاف ٹرائل ہوتا تو پاناما کے بجائے اقامہ پر نااہلی نہ ہوتی،کچھ بھی شفاف نہیں ہو رہا۔سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پارٹی میں کوئی تقسیم ہے اور نہ ہی کوئی مائنس نواز فارمولا ہے۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…