اسلام آباد(نیوز ڈیسک)دنیا کی مشہور امریکی خفیہ ایجنسی ایف بی آئی نے اپنے فارنزک ماہرین کی جانب سے ملزمان کے خلاف عدالتوں میں غلط اور بڑھا چڑھا کر شواہد پیش کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ امریکی اخبار نے ایف بی آئی کے سنگین اعترافات پر رپورٹ شائع کی ہے۔ جس کے مطابق سن 2000 ءسے پہلے 20برس کے دوران فارنزک ٹیم اکثر مقدمات میں ملزمان کی شناخت کے حوالے سے غلط رپورٹ تیار کرتی رہی ، جس سے استغاثہ کو ملزمان پر الزامات ثابت کرنے میںمدد ملی۔ان میں 32 ایسے کیسز شامل ہیں ،جن میں ملزموں کو سزائے موت سنائی گئی اور 14 قیدی سزا پاکر یا اپنی موت آپ دنیا سے گزر چکے۔اگرچہ ملزمان کے خلاف دیگر شواہد بھی موجود تھے تاہم کیسز کے از سر نو جائزے کے بعد 4 قیدی بری کیے جاچکے ہیں۔