کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پائلٹ ایسوسی ایشن پاکستان(پالپا)کے صدر خالد حمزہ نے کہا ہے کہ نیویارک کے روٹ کو بند کرکے بہت بڑی غلطی کی ، پالپانقصانات پورے ایئر لائن نیٹ ورک کو برداشت کرنا پڑیں گے، انتظامیہ کے پاس کمرشل ایوی ایشن تجربہ اور معلومات نہیں ہیں،سینیٹ اور قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کو بھی فیصلوں کے تباہ کن اثرات کے میں بتایا جائے گا۔پیر کو پالپا کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں پی آئی اے انتظامیہ کے فیصلوں کی مخالفت کی گئی ، اس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں
پائلٹ ایسوسی ایشن پاکستان(پالپا)کے صدر خالد حمزہ نے کہا کہ نیویارک کے روٹ کو بند کرکے بہت بڑی غلطی کی ہے، انتظامیہ کے پاس کمرشل ایوی ایشن تجربہ اور معلومات نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ سینیٹ اور قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کو بھی فیصلوں کے تباہ کن اثرات کے میں بتایا جائے گا۔ پالپا صدرخالد حمزہ نے کہا کہ ایئر لائن کو قومی روٹس پر بھی خسارے کا سامنا ہے،قومی ایئر لائن کی مالی بقا ء اور حیثیت پر اثرات پڑیں گے، پالپانقصانات پورے ایئر لائن نیٹ ورک کو برداشت کرنا پڑیں گے۔