بدھ‬‮ ، 28 جنوری‬‮ 2026 

ڈالرز کی کشش زمبابوین ٹیم کو پاکستان کھینچنے لگی

datetime 19  اپریل‬‮  2015 |

کراچی(نیوز ڈیسک) ڈالرز کی کشش زمبابوین ٹیم کو پاکستان کھینچنے لگی،بورڈ نے کھلاڑیوں کو دورے کیلیے قائل کرنے کی کوشش شروع کردی،مثبت جواب پر رواں ماہ کے آخر میں سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کیلیے وفد بھیجا جائے گا۔پی سی بی نے سفری اخراجات برداشت کرنے کے ساتھ پلیئرز کی میچ فیس بھی ادا کرنے کا یقین دلایا ہے،کوچ ڈیوواٹمور کے اچھے ریمارکس نے حوصلے مزید بڑھا دیے۔ دوسری جانب ہمیشہ کی طرح بھارت نے ٹور حکومتی اجازت سے مشروط کر دیا، پاکستان دسمبر میں یو اے ای کی مجوزہ سیریز پر اب ستمبر اکتوبر میں ہی مزید مذاکرات کا خواہاں ہے۔تفصیلات کے مطابق زمبابوے کرکٹ ان دنوں سخت مالی بحران کا شکار ہے، اس کے پاس پلیئرز کو معاوضے دینے کیلیے بھی رقم موجود نہیں، میڈیا رپورٹس کے مطابق ورلڈکپ میں شرکت پر کپتان برینڈن ٹیلر کو صرف 250ڈالر (25ہزار پاکستانی روپے) معاوضہ دیا گیا تھا، پاکستان کے کھلاڑیوں کو اس سے زائد یومیہ الاو¿نس ملتا ہے۔
مالی مسائل سے تنگ آکر ٹیلر اپنا ملک چھوڑ کر کاو¿نٹی کرکٹ کھیلنے انگلینڈ چلے گئے ہیں۔ دیگر کھلاڑی بھی پریشان ہیں،ایسے میں پی سی بی کی جانب سے ٹورکیلیے پ±رکشش پیشکش نے بورڈکوخوش کر دیا، ذرائع نے نمائندہ یونی ویژن نیوز کو بتایا کہ دبئی میں آئی سی سی میٹنگز کے دوران پاکستان نے زمبابوے سے کہاکہ اگر اس نے ٹیم کو بھیجا تو کھلاڑیوں کے معاوضوں سمیت سفری و دیگر اخراجات وہی برداشت کرے گا۔
یاد رہے کہ سیریز آئی سی سی فیوچر ٹور پروگرام کا حصہ نہ ہونے کے سبب مہمان بورڈ کسی قسم کے اخراجات میں حصہ ڈالنے کا پابند نہیں ہے،اس نے پاکستانی آفر سے کھلاڑیوں کو آگاہ کر دیا اور اب ان کے جواب کا انتظار ہے، رواں ہفتے اس حوالے سے کوئی فیصلہ سامنے آ جائے گا، مثبت جواب کی صورت میں پاکستان میں سیکیورٹی معاملات کا جائزہ لینے ایک زمبابوین وفد آئے گا، اس نے اگر مثبت رپورٹ دی تو سیریز کا انعقاد یقینی ہے۔ذرائع نے مزید یواین پی کو بتایا کہ سابق پاکستانی ٹیم کوچ ڈیو واٹمور کے اب زمبابوے سے منسلک ہونے کا پی سی بی کو خاصا فائدہ ہوا ہے،
انھوں نے بھی اپنے بورڈ کے سامنے اچھے ریمارکس دیتے ہوئے بتایا کہ ”وہ لاہور میں آزادانہ گھومتے پھرتے تھے، ٹیکسیز میں بھی سفر کیا کبھی کوئی مسئلہ نہ ہوا“ ان کی باتوں نے زمبابوین کرکٹ حکام کے حوصلے مزید بڑھا دیے ہیں۔دریں اثنا بھارت نے دبئی میں بھی پاکستانی حکام کو سیریز کے حوالے سے واضح یقین دہانی کرانے سے گریز کیا، انوراگ ٹھاکر اوربورڈ سے باہر مگر بااختیار آئی سی سی کے سربراہ سری نواسن سے شہریارخان نے تبادلہ خیال کیا،انھوں نے ہمیشہ کی طرح یہی جواب دیاکہ ”حکومت نے اجازت دی تو ضرور کھیلیں گے مگر ابھی وعدہ نہیں کر سکتے“۔ذرائع نے بتایا کہ بھارتی بورڈ کی عادت ہے کہ وہ ہمیشہ آخر میں ہی ٹور کی تصدیق کرتا ہے اسی لیے پی سی بی نے بھی اب اکتوبر نومبر میں مذاکرات کا فیصلہ کرلیا، یاد رہے کہ مجوزہ پروگرام کے مطابق روایتی حریفوں کی سیریزکا انعقاد دسمبر میں متحدہ عرب امارات میں ہونا ہے۔



کالم



قم میں آدھا دن


ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…