کراچی (این این آئی) آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ پرویز مشرف کی ہدایت پر پارٹی کے مرکزی رہنما احمد حسین نے دبئی میں سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان سے ملاقات کی ۔اے پی ایم ایل ذرائع کے مطابق ملاقات میں احمد حسین نے ڈاکٹر عشرت العباد کو پرویز مشرف کا اہم سیاسی پیغام پہنچایا۔ ملاقات
میں سیاسی امور پر گفتگو ہوئی۔ احمد حسین نے کہا کہ سابق گورنر نے سندھ کی ترقی کے لیے اہم خدمات انجام دی ہیں اور ڈاکٹرعشرت العباد کراچی کی سیاست میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔ دونوں رہنماؤں میں آئندہ بھی رابطے جاری رکھنے پر اتفاق ہوا۔اس موقع پر اے پی ایم ایل کے رہنما فیصل ندیم بھی موجود تھے۔