اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

گھر بچانے کیلئے 800ہندوؤں نے اسلام قبول کر لیا

datetime 18  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دلی(نیوز ڈیسک) بھارتی ریاست اترپردیش میں سینکڑوں ہندوؤں نے مبینہ طور پر سرکار کی طرف سے گھر ملیا میٹ کیئے جانے کے خدشات کے پیش نظر اسلام قبول کرلیا ہے۔  رام پور شہر کی ہندو والمیکی برادری کے8سو سے زائد افراد کو خدشہ تھا کہ سرکاری حکام ان کے گھروں کو تجاوزات قرار دے کر منہدم کرنے والے ہیں ۔اخبا ر کے مطابق جب حکام نے ان کے گھروں پر سرخ نشانات لگائے تو یہ بات پھیل گئی کہ نشان زد کیئے گئے گھر گرائے جانے والے ہیں۔والمیکی بستی کے ایک رہائشی کا کہنا تھا کہ ایک میونسپل اہلکار ان کے ہاں آیا اور کہا کہ وہ گھر خالی کردیں اور جب علاقہ مکینوں نے اس سے معذوری ظاہر کی تو اس نے نصیحت کی کہ وہ اپنے گھر بچانے کے لیے مسلمان ہوجائیں۔ علاقے کے لوگوں کا کہنا ہے کہ انہیں یہ مشورہ مناسب معلوم ہوا کیونکہ ان کے قریبی علاقے میں مسلمان اقلیت کے گھروں کو سلامت چھوڑ دیا گیا تھا۔ دوسری جانب اتر پردیش کے وزیر اعظم خان کے میڈیا انچارج فصاحت علی خان نے اخبار کو بتایا ہے کہ اسلام قبول کرنے والے یہ بات اچھی طرح سمجھ لیں کہ انہیں اس عمل کا کسی بھی صورت میں کوئی فائدہ نہ ہوگا، جبکہ بستی کے ایک مکین اویناش تپن نے اخبار کو بتایا تھا کہ جو بھی ہو وہ اسلام قبول کرنے کا فیصلہ کرچکے تھے۔



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…