جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

برطانوی پارلیمنٹ میں بھی خواتین کی عزت محفوظ نہیں

datetime 28  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (آن لائن)برطانیہ میں پارلیمنٹ کی خواتین ارکان اور ملازمین کو جنسی طورپر ہراساں کا اسکینڈل سامنے آگیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق خواتین کو ہراساں کرنے والے کئی اراکینِ پارلیمنٹ کے نام سامنے آنے کے بعدان سے استعفے کا

مطالبہ کیا جا سکتا ہے۔ خواتین پارلیمنٹیرینز کے لیے سیکرٹ واٹس ایپ گروپ بنادیا گیا ہے۔پارلیمنٹ کی خواتین ارکان اور مختلف شعبوں میں کام کرنے والی ملازمین کو مرد ارکان کی جانب سے ہراساں کئے جانے کا اسکینڈل سامنے آیا ہے۔ خواتین کا کہنا ہے وہ مرد ارکان پارلیمنٹ کے ساتھ سفر کرنے یا ان سے لفٹ لینے کا تصور بھی نہیں کرسکتیں۔برطانوی میڈیا کے مطابق بڑی عمر کے اور نوجوان اراکین پارلیمنٹ بھی خواتین کو ہراساں کرنے کے مرتکب پائیں گئے ہیں۔اس فہرست میں پہلے ایم پی کا نام جلد ہی منظرِ عام پر لایا جائے گا،جس کے بعد کئی اراکینِ پارلیمنٹ کے استعفے متوقع ہیں۔شکایا ت رپورٹ کرنے کیلئے خواتین کا واٹس ایپ گروپ بنا دیا گیا ، خواتین ممبرانِ پارلیمنٹ کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے برطانوی پارلیمنٹ نے 24 گھنٹے خفیہ ہیلپ لائن سروس بھی شروع کر دی۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…