مظفرآباد(نیوزڈیسک) کہاوت مشہورہے کہ محبت کی کوئی سرحدیں نہیں ہوتی ہیں اس کی عملی مثال ایک 25سالہ کشمیری نوجوان نے سچ کردکھائی۔تفصیلات کے مطابق عرفان احمد جوکہ اوڑی اسلام آباد(مقبوضہ کشمیر)کے ایک قصبے کارہائشی ہے اوریہ قصبہ مقبوضہ کشمیرکی سرحد پرواقع ہے اس نے آزادکشمیر کی 24سالہ عاصمہ بشیرجو چناری( آزادکشمیر )کے ساتھ محبت کی شادی کی ۔اگرچہ دونوں کے گھروں کافاصلہ30کلومیٹرکاسفرہے لیکن عرفان کے والدین کواپنے بیٹے کی خواہش پوری کرنے کے لئے 1500کلومیٹرکاسفرطے کرکے چناری(آزادکشمیر) آناپڑا۔جب اس نوجوان جوڑے کی شادی انجام پارہی تھی توان کی خوشی دیدنی تھی۔اس موقع پرعرفان نے میڈیاکوبتایاکہ کئی اورمقبوضہ کشمیرکے شہری بھی اپنے بچوں کی شادیاں آزادکشمیرمیں کرناچاہتے ہیں لیکن ناکافی سفری سہولیات کی وجہ سے ان کے لئے ایساکرنامشکل ہے۔اس موقع پراس نے پاکستان اوربھارت کی حکومتوں سے اپیل کی کہ وہ سفرکی سہولیات کوبہتربنائیں تاکہ آرپارکے کشمیریوں کوآسانی ہو۔