اتوار‬‮ ، 07 جون‬‮ 2026 

راولپنڈی ،اہم علاقے سے امریکی خاتون گرفتار ،18ماہ سے اسلام آباد میں کیا کرتی رہی؟چونکادینے والے انکشافات

datetime 27  اکتوبر‬‮  2017 |

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) راولپنڈی پولیس نے سیٹلائٹ ٹاون میں کمرشل مارکیٹ سے ایک امریکی خاتون کو گرفتار کرلیا۔گرفتار خاتون کے پاسپورٹ کے مطابق 31 سالہ الیزبتھ میری لنکاسٹر، جو ویسٹ ورجینیا کی رہائشی ہیں ٗ18 ماہ قبل عدنان خان نامی پاکستانی شہری سے شادی کے بعد اسلام آباد آئی تھیں۔ابتدائی تفتیش کے حوالے سے پولیس نے بتایا کہ الیزبتھ اپنی طلاق سے قبل 18 ماہ سے اپنے شوہر کے ساتھ رہ رہی تھیں جبکہ 24 اکتوبر کو انہیں واپس امریکہ جانا تھا تاہم انہوں نے جانے سے انکار کردیا۔تفتیش میں یہ بات سامنے آئی کہ الیزبتھ کو پاکستانی حکام کی جانب سے

گزشتہ سال 13 مئی کو ٹورسٹ ویزا دیا گیا تھا جس کی میعاد 12 نومبر 2016 تک تھی، اس کے بعد ان کے ویزے کو 14 نومبر 2016 کو بڑھا کر 1 مئی 2017 تک کردیا گیا جبکہ انہیں مزید مہلت 19 اکتوبر کو دی گئی، جو صرف 15 دن کیلئے تھی۔پولیس کا کہنا ہے کہ الیزبتھ کرکٹ اسٹیڈیم کے قریب ایک مقامی ہوٹل میں رہائش پذیر تھیں جہاں انہیں بل نہ دینے کی وجہ سے جانے کو کہا گیا تھا۔الیزبتھ کو حراست میں لیکر نیو ٹاؤن پولیس اسٹیشن لے جایا گیا جہاں سے انہیں امریکی سفارتخانے اور وفاقی تحقیقاتی ادارے سے رابطے کے بعد خواتین کے تھانے منتقل کردیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تلوم اور تلوم سے آگے


ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…