اسلام آباد (این این آئی)چودھری شوگرمل ریکارڈٹیمپرنگ کیس میںسابق چیئرمین ایس ای سی پی ظفرحجازی پرفردجرم عائدکردی گئی ہ ے تاہم ظفرحجازی نے صحت جرم سے انکار کردیا۔ اسپیشل جج ارم نیازی نے سابق چیئرمین ایس ای سی پی ظفرحجازی کوفردجرم پڑھ کرسنائی جس میں کہا گیا کہ آپ نے ریکارڈمیں ٹیمپرنگ کیلئے ماتحت افسران پردبائوڈالا۔فرد جرم کے متن کہا گیا کہ ظفرحجازی نے چودھری شوگر مل کے ریکارڈ میں ٹیمپرنگ کی۔ظفرحجازی نے عدالت
میں صحت جرم سے انکارکردیا۔سابق چیئرین ایس ای سی پی کا کہنا تھا کہ میں نے ریکارڈ ٹیمپرنگ نہیں کی،میرے خلاف کیس نہیں بنتا ٗپراسیکیوٹر نے کہا کہ گواہ موجود ہیں ٗثابت کریں گے کہ ریکارڈٹیمپرنگ ہوئی۔واضح رہے کہ اسلام آباد کی مقامی عدالت نے گذشتہ سماعت پر ایف آئی اے پراسیکیوٹر کی غیر حاضری کے باعث ریکارڈ ٹیمپرنگ کیس میں ظفرحجازی پر فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی جمعہ تک موخرکردی تھی اور جمعہ کو سماعت میں فرد جرم عائد کردی گئی۔