منگل‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2025 

حکمرانوں کو امریکہ کی غلامی چھوڑنا پڑے گی، ہم آئی ایم ایف کے غلام اور مقروض ہو چکے ہیں، سراج الحق نے حکمرانوں سے کیا مطالبہ کر دیا؟

datetime 27  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)امیر جماعت اسلامی سینیٹرسراج الحق نے کہا ہے کہ حکمرانوں کو امریکہ کی غلامی چھوڑنی ہی پڑے گی، امریکا کاایک نوکر بھی خود کو پاکستان آکر وائے سرائے سمجھتا ہے،افسوس ہے کہ وزیر اعظم نے امریکا کے ایک فسر کا والہانہ استقبال کیا،او حکمرانوں غلامی کی زنجیروں کو توڑ دو،پاکستانی قوم کہتی ہے کہ بے غیرتی کی 100 سالہ زندگی سے غیرت کی ایک دن زندگی بہتر ہے، پاکستان وہ بدقسمت ملک ہے کہ دنیا میں تعلیم کے شعبے میں 163ویں نمبر پر ہے،

افسوسناک بات یہ کہ پاکستانی حکومت ہر فرد پر سالانہ 111 روپے خرچ کرتی ہے،حکومت کی کرپشن کی وجہ سے کوئی ٹیکس بھی جمع نہیں کرتا، فلاحی اداروں کو کروڑوں روپے جمع ہوجاتے ہیں لیکن حکومت پر کوئی بھروسہ نہیں کرتا ،ملک میں کرپشن کا بول بالا ہے،پاکستان کو اللہ نے بے تحاشہ نعمتوں سے نوازا ہے،بدقسمتی سے ہم آئی ایم ایف کے غلام اور مقروض بن چکے ہیں، پاکستان ایک زرعی ملک ہے کسان بھوکا کیوں سوتا ہے؟جیب میں پیسہ نہیں تو ان کے لیے عدالتیں بند ہیں اگر پیسہ نہیں تو لوگوں کو معیاری علاج اور تعلیم نہیں مل سکتے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے الخدمت فانڈیشن اسلام آباد کے زیر اہتمام الخدمت رازی ہسپتال اسلام آبادسی بی آر ٹان کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر الخدمت فاؤنڈیشن کے صدر نصر اللہ رندھاوا ، سی بی آر ٹاؤن کے صدر الطاف بٹ، نائب امیر جماعت اسلامی میاں اسلم.اورزبیر فاروق خان امیر جماعت اسلامی اسلام آباد،ای ایس رازی ہسپتال سی بی آر ٹاؤن فیز افتخار برنی ودیگر بھی موجود تھے ،رازی ہسپتال ساٹھ بستروں پر مشتمل ہے اور مستقبل میں اس کو سو بستروں والا ہسپتال بنایا جائے گا۔امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹرسراج الحق نے کہا کہ میں اس ہسپتال کی تعمیر پر الخدمت فانڈیشن کو مبارکباد پیش کر تا ہوں ،پاکستان میں صحت کا شعبہ تباہ حالی کا شکار ہے ،

غریب عوام کے لیے علاج کران مشکل ہو گیا ہے اور لاہور کے ہسپتالوں میں مائیں فرش پر بچے پید اکر رہی ہیں تو باقی ہسپتالوں کا تو اللہ ہی حافظ ہو گا ۔انہوں نے کہا الخدمت رازی ہسپتال سی بی آر ٹاؤن فیز ون میں غریب عوام کو علاج و معالجے کی مفت سہولت فراہم کی جائے گی۔اس ہسپتال کو سٹیٹ آف دی آرٹ بنایا جائے گا۔اپنی مدد آپ عوام کے لئے فلاحی منصوبوں کا افتتاح وطن عزیز کی ترقی کے لئے انتہائی ضروری ہے،اپنی مدد آپ علی شان ہسپتال کی تعمیر پر مبارکباد دیتا ہوں ،

الخدمت رازی ہسپتال اسلام آباد غریب مریضوں کو مفت اور معیاری علاج کی سہولیات مہیا کرے گایہاں امراض قلب کا ایک ماڈل ہسپتال بنائیں گے اور گردوں کی پیوند کاری بھی کی جائے گی ۔ہسپتال میں علاج کے نام پر مریضوں کا معاشی استحصال نہیں کیا جائے گا ایک ماہ میں پانچ سو زچہ بچہ کیسز نمٹنے کی سہولت موجود ہوگی، صحافیوں اور ان کے خاندان کا علاج پچاس فیصد رعایت پر کیا جائے گا۔برما میں بے گھر مسلمانوں کو چھت اور پانی الخدمت فاونڈیشن نے مہیا کیا،پاکستان وہ بدقسمت ملک ہے کہ دنیا میں تعلیم کے شعبے میں 163ویں نمبر پر ہے،

افسوسناک بات یہ کہ پاکستانی حکومت ہر فرد پر سالانہ 111 روپے خرچ کرتی ہے،حکومت کی کرپشن کی وجہ سے کوئی ٹیکس بھی جمع نہیں کرتا۔انہوں نے کہا کہ فلاحی اداروں کو کروڑوں روپے جمع ہوجاتے ہیں لیکن حکومت پر کوئی بھروسہ نہیں کرتا ،ملک میں کرپشن کا بول بالا ہے،پاکستان کو اللہ نے بے تحاشہ نعمتوں سے نوازا ہے،بدقسمتی سے ہم آئی ایم ایف کے غلام اور مقروض بن چکے ہیں،انتہائی افسوس ہوا کہ امریکہ کا ایک عام آفیسر آیا اور ہمارے وزیراعظم نے بذات خود پروٹوکول دیا۔ان کاکہنا تھا کہ دنیا کا دستور ہے کہ بیوروکریٹ کو پروٹوکول بیوروکریٹ ہی دیتا ہے

وزیراعظم نہیں ۔او حکمرانوں، غلامی کی زنجیروں کو توڑ دو،پاکستانی قوم کہتی ہے کہ بے غیرتی کی 100 سالہ زندگی سے غیرت کی 1 دن زندگی بہتر ہے،امریکہ کی غلامی حکمرانوں کو چھوڑنی ہی پڑے گی۔سراج الحق نے کہا کہ امریکا ایک نوکر بھی خود کو پاکستان اکر وائے سرائے سمجھتا ہے،افسوس ہے کہ وزیر اعظم نے امریکا کے ایک آفسر کا والہانہ استقبال کیا،امریکا ایک کلرک بھی بھیجے تو ہمارا وزیر اعظم انہیں پروٹوکول دیتا ہے،پاکستان ایک زرعی ملک ہے کسان بھوکا کیوں سوتا ہے؟

جیب میں پیسہ نہیں تو ان کے لیے عدالتیں بند ہیں اگر پیسہ نہیں تو لوگوں کو معیاری علاج اور تعلیم نہیں مل سکتے۔ الخدمت فانڈیشن کے تحت صحت کے شعبہ میں پورے پاکستان میں چالیس سے زائد ہسپتال کام کررہے ہیں جہاں پر مستحق افراد کا مفت جبکہ سفید پوش شہریوں کا مارکیٹ سے 1/3ریٹ پر علاج ہوتا ہے اور صحت کی سہولیات معیاری اور بہتر فراہم کی جاتی ہے اس حوالے سے اسلام آباد میں الخدمت رازی ہسپتال بنایاگیاہے جو سی بی آر ٹان میں ہے اور ساٹھ بستروں پر مشتمل ہے جس کو مستقبل میں سو بستروں تک توسیع دی جائے گی

سی بی آر ٹان سے محلقہ پندرہ سوسائٹوں میں کوئی معیاری علاج کے لیے ہسپتال نہیں تھا ہسپتال سے وہاں کی تین لاکھ آبادی کو معیاری علاج کی سہولت ملے گی۔ ہسپتال میں ابتدائی طور پر ماں اور بچے کی صحت، آنکھوں،جلد ،ناک، کان ، گلے ،دانت اور نفسیاتی امراض کے شعبہ کام کریں گے جبکہ مستقبل میں ہسپتال میں شعبہ ہڈی جوڑ امراض گروہ ،اعصابی قلب،جراحت قلب اور اعصاب بنائے جائیں گے اور گردوں کی صفائی و پیوندکاری بھی ہستپال میں کی جائے گی۔سی بی آر ٹان کے صدر الطاف بٹ نے کہا کہ اللہ تعالی نے ہمیں موقع دیا ہے کہ ہم غریب لوگوں کی مدد کریں میری کوشش ہوگی

وفاقی و پنڈی کی انتظامیہ کی طرف سے منظورکردہ تمام نجی سوسائٹیوں میں اس طرح کے ہسپتال قائم کئے جائیں جہاں پر غریب لوگوں کو علاج کی سہولت میسر ہوں اور عوام کو کم قیمت پر معیاری علاج معالجے کی سہولت میسر ہو۔یہ کام حکومت کا ہے مگر حکومت جب نہیں کرتی تو فلاحی اداروں کا فرض بنتا ہے کہ وہ اس طرح کے منصوبے بنائیں تاکہ جو فیس ادویات کا خرچ برداشت نہ کرسکتے ہوں ان کو علاج کی سہولت میسر ہوسی بی آر ٹان ہسپتال کے ساتھ اپنا تعاون جاری رکھے گی ۔ پہلے بھی ہسپتال کیلئے پلاٹ سی بی آر ٹان نے بغیر کسی معاوضے کے الخدمت فانڈیشن کو دیا ہے ۔

الرازی ہستپال اسلام آباد کے ایم ایس و شعبہ نفسیات کے ماہر ڈاکٹر افتخار برنی نے کہا کہ ہسپتال میں ماہرین مریضوں کا معیاری علاج کریں گے علاج کے نام پر مریضوں کا استحصال نہیں ہوگا اور کسی کی عزت نفس مجروح نہیں کریں گے ۔عام مریضوں کی فیس صرف تین سو روپے ہو گی جبکہ مریض پچاس روپے کی پرچی لے کر ایک ایم بی بی ایس ڈاکٹر سے معائنہ کرو سکے گا ااور جو مریض یہ فیس بھی ادا نہ کریں ان کافری علاج کیا جائے گا اس موقع پر الخدمت فانڈیشن کے صدر نصر اللہ نے اعلان کیا کہ صحافیوں اور ان کے خاندان کا علاج پچاس فیصد رعایت پر کیا جائے گا

جبکہ ہسپتال میں ایک ماہ میں پانچ سو زچہ بچہ کیسز نمٹنے کی سہولت موجود ہوگی۔ہسپتال پر تعمیراتی خرچ 12کروڑ روپے کے قریب آیا ہے جبکہ زمین مفت میں دی گئی تھی مستقبل میں امراض قلب کا ایک ماڈل ہسپتال بنائیں گے ۔ فی الوقت 25ڈاکٹراور 25پیرا کام کررہا ہے جس میں بروقت ضرورت کے مطابق اضافہ کیا جاے گا۔ رازی ہسپتال کی تقریب میں اس علاقے کے رہائشی ہزاروں خواتین و حضرات کے علاوہ راولپنڈی اسلام آباد کے عمادین کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔ تقریب سے الخدمت پاکستان کے صدد عبدالشکور جماعت اسلامی اسلام آباد کیامیر زبیر فاروق خان الخدمت اسلام آباد کے صدر نصراللہ رندھاوا سی بی آر کے الطاف بٹ اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…