اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ میاں نوازشریف کیس میں عجلت کا مظاہر کیا جا رہا ہے ،فردجرم عائد کرنے میں قانونی تقاضے پورے نہیں کئے گئے ، جے آئی ٹی یں بھی ایسی ہی عجلت کا مظاہرہ کیا گیا تھا۔ جمعرات کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر آئینی اور قانونی تقاضے پورے نہیں گئے تو اس کا مطلب ہے کہ انصاف ہو
رہا ہے ، یہ سسٹم کیلئے اچھا نہیں ماضی ان معاملات سے بھرا پڑا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میاں نوازشریف کی واپسی کیلئے اگر شیڈول چند دن آگے ہو جائے تو کہانیاں نہیں گھڑنی چاہیءں وہ کسی خفیہ مشن پر نہیں گئے ۔ طلال چوہدری نے کہا کہ ملکی جمہوریت اور سسٹم میچور نہیں ہوا ادارے دوسرے کام بھی کرتے ہین قانون نافذ کرنے والے ادارے اتنے طاقت ور نہین ہوئے کہ ہر ایک پر قانون کا نفاذ کر سکیں ۔